• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بھارت: پولیس افسر کو 'بوسہ' دینے پر بینکر گرفتار

شائع July 30, 2019
پولیس افسر کے مطابق ملزم بظاہر نشے کی حالت میں تھا — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
پولیس افسر کے مطابق ملزم بظاہر نشے کی حالت میں تھا — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بھارت کے شہر حیدرآباد میں بونلو تقریبات کے دوران پولیس افسر کو بوسہ دینے کے الزام میں بینکر کو مقدمے میں نامزد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر (ایس آئی) کو بوسہ دینے والے شخص کی شناخت پی بھانو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نجی بینک کا ملازم ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: پولیس نے مسلمان نوجوان کے جسم پر ’اوم‘ کا نشان بناکر ہندو قرار دے دیا

واقعے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ نلاکونتا کے سب انسپکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ بینکر نے انہیں گلے لگایا اور ان کے چہرے پر بوسہ دیا جس کے فوری بعد پولیس افسر نے انہیں پیچھے کی جانب دھکیلا اور بینکر کو تھپٹر دے مارا۔

مذکورہ واقع اس وقت منظر عام پر آیا جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد سینئر پولیس اہلکاروں نے واقعے کا نوٹس لیا اور ملزم کی نشاندہی اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: گاڑی سے ٹکر پر پولیس اہلکاروں کا سکھ رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد

نلاکونتا کے انسپیکٹر کے مورالندر کا کہنا تھا کہ ‘بھانو نے تقریبات کے دوران ناچتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر کو گلے لگایا اور اسے بوسہ دیا، بظاہر وہ نشے کی حالت میں تھا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ ان کا طرز عمل نا مناسب تھا اس لیے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 353 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024