• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارتی ٹیم میں اختلافات کی خبریں پھیلانے پر کوہلی برہم

شائع July 30, 2019 اپ ڈیٹ August 2, 2019
ویرات کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا— فوٹو: اے پی
ویرات کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا— فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹیم میں اندرونی اختلافات کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

دورہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی سے قبل ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ ہم جہاں بھی جا رہے ہیں تو لوگ ہمارے کھیل کی تعریف کررہے ہیں لیکن پھر دوسری جانب اس طرح کی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں بالکل بھی سچائی نہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور سینئر اوپننگ بلے باز روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں دھڑے بندی، کوہلی اور روہت کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر کہا کہ میں 11سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، روہت 10سال سے کھیل رہے ہیں، میں ٹیم کے ماحول کی تبدیلی کی بات کر رہا ہوں لیکن اسی دوران معلوم نہیں کہ کیوں اس طرح کی باتیں شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کا ماحول اچھا نہیں ہو گا تو ہم اس طرح نہیں کھیل سکیں گے جس طریقے سے 2 سے 3سال سے کھیل رہا ہوں، میں جانتا ہوں کہ ٹیم کا ماحول کتنی اہمیت رکھتا ہے اور ہم ٹیسٹ میں نمبر 7 سے نمبر ایک پر نہیں پہنچ پاتے اگر ٹیم کا ماحول اچھا نہ ہوتا یا ہمارے درمیان ہم آہنگی نہیں ہوتی۔

کوچ روی شاستری نے بھی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس طرح کی خبروں کو بالکل بے بنیاد قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024