• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکی تعاون سے اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم کا تجربہ، ایران کے خلاف بڑی کامیابی قرار

شائع July 29, 2019
ایرو-3 نامی میزائل کا پہلا تجربہ 2015 میں ہوا تھا۔ — فوٹو: اے ایف پی
ایرو-3 نامی میزائل کا پہلا تجربہ 2015 میں ہوا تھا۔ — فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے امریکی تعاون سے تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اس ایران کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرو-3 میزائل (اینٹی میزائل سسٹم) کا تجربہ امریکی ریاست الاسکا میں کیے گئے جبکہ کامیابی کا اعلان اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں کیا۔

مذکورہ میزائل کو اسرائیل نے امریکی کمپنی بوئنگ کو کے تعاون سے تیار کیا ہے جو اپنی جانب آنے والے دشمن کے میزائل کو روک سکتا ہے۔

اس میزائل سسٹم کا پہلا تجربہ 2015 میں بحر احمر میں کیا گیا تھا کہ یہ میزائل 2017 سے اسرائیل میں تعینات ہیں، جن کا تجربہ امریکا میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا اسرائیل سے 5 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

واضح رہے کہ یہ اسرائیلی میزائل کا اسرائیلی حدود سے باہر ہتھیاروں کا پہلا تجربہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے تین 'خفیہ' تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کارکردگی بہترین تھی، ہر میزائل نے ہدف کو نشانہ بنایا'۔

اسرائیل اس اینٹی بیلسٹک میزائلوں کو ایران اور شام کے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے یروشلم میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کردیے

تاہم اس بیان کے جواب میں تہران نے موقف اپنایا تھا کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم کا نئے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد کہنا تھا کہ 'آج اسرائیل کے پاس ایران یا کہیں سے بھی داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت آگئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'آج ہمارے تمام دشمنوں کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ ہم ان سے بہتر ہیں، جارحانہ اور دفاعی طور پر۔

خیال رہے کہ ایرو-3 میزائل کا تجربہ گزشتہ برس کیا جانا تھا تاہم چند مشکلات کی وجہ سے اس میں تاخیر کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024