• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خوراک کی برآمدات میں 7 سال میں صرف ساڑھے 8 فیصد اضافہ

شائع July 29, 2019
چاول سے سب سے زیادہ کمانے کے باوجود اس کی برآمدات نہیں بڑھا سکے— فائل فوٹو:اے ایف پی
چاول سے سب سے زیادہ کمانے کے باوجود اس کی برآمدات نہیں بڑھا سکے— فائل فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کی خوراک کی برآمدات سال 12-2011 میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر کے قریب تھی لیکن 7 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اس میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا اور یہ 4 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ڈان اخبار کے بزنس اینڈ فائنانس سیکشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 12-2011 کے 7 سال بعد ملک کی خوراک کی برآمدات میں صرف 36 کروڑ ڈالر یا 8.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہی نہیں بلکہ 18-2017 کے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 19-2018 میں خوراک کی برآمدات میں 4 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4 ارب 61 کروڑ ڈالر تک آگئی۔

زیادہ پریشان کن امر یہ ہے کہ گزشتہ 7 برس میں خوراک کی برآمدات 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے درمیان گھومتی رہیں اور 5 ارب ڈالر کے اس تصوراتی ہدف تک کبھی نہیں پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان برآمدات کے ہدف سے 5 ارب ڈالر دور، ادارہ شماریات

خوراک کی برآمدات میں چاول سب سے زیادہ آمدن کا ذریعہ ہے، اگر واپس 12-2011 پر نظر ڈالیں تو چاول کی برآمدات کی آمدنی 2 ارب ڈالر کے تصوراتی ہدف تک پہنچ گئی تھی لیکن اس کے بعد سے ہم اس سطح کے قریب ہی ہیں اور اس حوالے سے کہیں کچھ غلط ہے۔

خوراک کی برآمدات کو 6 ارب ڈالر تک پہنچایا اور اسی سطح کو برقرار رکھنا اتنا مشکل نہیں جتنا ناموافق ترجیحات اور عملی سوچ کے فقدان نے اسے بنا دیا ہے، اسی طرح چاول کی برآمدی آمدنی کو ڈھائی ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک بڑھانا اتنا مشکل نہیں۔

تاہم اس کے لیے ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پائیدار تعلقات قائم کرنے اور کچھ بہت ضروری عملی اور جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ دونوں چیزیں نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان کام کرنے کے تعلقات خراب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں اقتصادی فیصلہ سازی مجموعی طور پر دوچار ہے، زراعت اور خوراک کی برآمدات کو کوئی چھوٹ حاصل نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ہماری وسائل کی کمی کا شکار معیشت ایک اہم دور سے گزر رہی ہے اور یہ امید ہے کہ مستقبل قریب میں چیزیں ڈرامائی طور پر بہتر ہوجائیں گی۔

تاہم ایک امید ضرور ہے کہ بہتر احساس غالب آئے گا اور حکومت زمینی حقائق کے ساتھ اقتصادی فیصلہ سازی کو مرتب کرے گی برآمدات کو بڑھانے کے لیے جو ہوسکے گا وہ کرے گی، جیسا کہ خوراک کی برآمدات ترجیح ہوجائے گی اور اسی شعبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پہلی چیز یہ ہے کہ ہم مقامی خوراک کی سیکیورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں، دوسری چیز برآمدی غذائی اشیا کو بڑھانے اور مزید ویلیو ایڈیشن کی جانب بڑھنے سے متعلق ہے جبکہ تیسری چیز عالمی منڈیوں تک ہماری رسائی کو بڑھانے کے بارے میں ہے۔

تقریباً 2 فیصد آبادی میں اضافے کی شرح کے ساتھ ہی ہماری مقامی غذائی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ قابل کاشت زمین کو بڑھانے میں ناکامی اور مسلسل پانی کی کمی چاول کی پیداوار کی ہماری صلاحیت کو محدود کر رہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم ہر سال چاول کی برآمدات کو ایک مناسب شرح تک چاہتے ہیں تو ہمیں چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا، اس کے علاوہ ہمیں تیزی سے برآمد شدہ برانڈڈ چاول اور چاول سے بنی اشیا کی جانب بڑھنے کی بھی ضرورت ہے، دونوں صورت میں بہتری آئے گی لیکن اس کی رفتار سست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ

دوسری جانب گندم اور چینی کی برآمدات بھی اسی رجحان کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، جس کو پورا کرنے کے لیے زیادہ غذائی فصلوں کی پیداوار اور خام غذائی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔

چاول، گندم اور چینی کی زائد مقدار کو برآمد کرکے زیادہ ڈالر کمانا مقامی سطح پر مہنگائی کا بھی باعث بنا ہے اور کبھی کبھار یہ اشیا آبادی کے غریب طبقے کے لیے بہت زیادہ مہنگے ہوجاتی ہیں۔

لہٰذا مہنگائی کے پیش نظر مستقبل برآمدی خوراک کی برانڈنگ اور خوراک کی پیداوار میں مزید بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔

ادھر پنجاب اور سندھ کے مختلف حصوں میں سبزیوں اور پھلوں کی جدید طریقے سے کاشت کاری کے باوجود ان کی مشترکہ برآمدات کی کمائی 70 کروڑ ڈالر سے کم ہے اور ہم نے 19-2018 میں 7 لاکھ 68 ہزار ٹن پھل اور تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار ٹن سبزیوں کی برآمدات سے 70 کروڑ ڈالر سے بھی کم کمائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024