• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

روس: زیر حراست اپوزیشن رہنما صحت بگڑ جانے پر ہسپتال منتقل

شائع July 29, 2019
انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن رہنما نے احتجاج کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز
انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن رہنما نے احتجاج کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز

ماسکو: روس کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر الیگزے نیولنے کو ‘الرجی ری ایکشن’ کے باعث چہرے پر ورم اور جسم کے دیگر مقامات اور جِلد پر سرخ داغ سامنے آنے کے بعد جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روز روس کی انتظامیہ کی جانب سے ملک کے معروف اپوزیشن رہنما کو ماسکو کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد مظاہرین کو گرفتار کرکے انہیں 30 روز جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

ڈان اخبار میں مختلف ایجنسیز کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق حکومت کی خاتون ترجمان کرایارمیش نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ ‘فلحال الرجک ری ایکشن کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی’، اس سے قبل انہیں کبھی بھی اس قسم کی الرجی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ملک گیر مظاہرے:روسی اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ان کا وارڈ میں علاج جاری ہے اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ الیگزے نیولنے کو گزشتہ سال انتخابات سے قبل ایک کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، جن کے بارے میں ان کا اور کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس گرفتاری کے پیچھے سیاسی مقاصد تھے، وہ صدر ویلادمیر پیوٹن کے مقابلے میں انتخابات لڑنے والے تھے۔

43 سالہ اپوزیشن رہنما کو احتجاج پر مختصر عرصے کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ الیگزے نیولنے کو سڑک پر ہونے والے ایک حملے میں ایک آنکھ میں زخم آئے تھے جس کے علاج کے لیے انہیں 2 سال قبل سرجری کے لیے اسپین جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس: غیر قانونی احتجاج میں شریک ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

الیگزے نیولنے کو ہسپتال منتقل کیے جانے سے ایک روز قبل اپوزیشن رہنما کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران 1400 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

الیگزے نیولنے کی مہم کے سابق منیجر لیونائیڈ وولکوف کا کہنا تھا کہ انہیں بھی گزشتہ ماہ مظاہروں کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے جانے کے بعد مذکورہ جیل میں ہی قید کیا گیا تھا اور ان کی جلد پر بھی ایسے ہی الرجی ری ایکشن سامنے آئے تھے جن کا سامنا الیگزے نیولنے کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کسی بھی قسم کی سازش کی تردید کی اور جیل کے مذکورہ سیل کے سنجیدہ جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024