• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

شائع July 29, 2019
اے ایف پی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی ہے—فائل فوٹو: اے پی
اے ایف پی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی ہے—فائل فوٹو: اے پی

نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ایک قبرستان میں تدفین اور تعزیت کے لیے موجود کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام کے حملہ آور موٹرسائیکلوں اور کاروں میں آئے اور قبرستان میں موجود سوگواروں پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجریا: بوکو حرام کا دو دیہاتوں پر حملہ، 15 افراد ہلاک

خبر ایجنسی اے ایف پی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی ہے۔

اس سے قبل مئی میں اسی ریاست میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 25 فوجی اور متعدد شہریوں قتل کردیا تھا۔

مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن سامنے آتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

گزشتہ برس جولائی میں نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (این این پی سی) کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بھی بوکو حرام نے حملہ کردیا تھا جہاں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024