• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان: کابل میں بم دھماکا 6 افرادہلاک

شائع July 28, 2019
صدراتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی بم دھماکا ہوا —فوٹو: طلوع نیوز، افغانستان
صدراتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی بم دھماکا ہوا —فوٹو: طلوع نیوز، افغانستان

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدراتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے باقاعدہ اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی بم دھماکے سے کم ازکم 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

طلوع نیوز ایجنسی میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ ایئر پورٹ کے قریب شمالی کابل میں شادی ہال کے قریب دھماکا ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے نیتجے میں بھڑکنے والے شعلے آسمان کی بلند ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ نے تاحال 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی ہال میں گزشتہ روز صدر اشرف غنی کے سیاسی حریف اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ بھی صدراتی امیدوار ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں اسی ہال میں ایک مذہبی تقریب میں خودکش حملے کے باعث کم ازکم 55 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کی تردید کردی

تاحال کسی بھی تنظیم یا گروہ نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب سیاسی منظر نامے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کو بھی قدرے مایوس کن قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز افغان وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات آئندہ دو ہفتوں میں متوقع ہیں جس کے بعد طالبان نے ن خبروں کی تردید کر دی تھی۔

طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز امریکی فوج کے انخلا سے مشروط کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024