• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا گرین سگنل مل گیا

شائع July 27, 2019
مذکورہ دیوار میکسیکو اور امریکا کو تقسیم کرتی ہے — فائل فوٹو: اے پی
مذکورہ دیوار میکسیکو اور امریکا کو تقسیم کرتی ہے — فائل فوٹو: اے پی

امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے پینٹاگون کے فنڈز میں سے ڈھائی ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

برطانوی اخبار 'دی گارجین' کی رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ فنڈز کو باآسانی استعمال کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دیوار میکسیکو سے قبل بنی طویل دیواریں

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کی ڈیموکریٹس نے شدید مخالفت کی تھی۔

امریکی صدر نے انتخابی مہم میں دعویٰ کیا تھا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے میکسیکو فنڈز فراہم کرے گا۔

مذکورہ دیوار میکسیکو اور امریکا کو تقسیم کرتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ رقم ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے ساتھ ملنے والی میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی دوبارہ تعمیر کے لیے خرچ کی جائےگی۔

عدالتی فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’دیوار سے متعلق فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے، امریکا کی سپریم کورٹ نے تمام ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا‘۔

مزید پڑھیں: پینٹاگون: میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالر منظور

انہوں نے عدالتی فیصلے کو بارڈر سیکیورٹی کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا۔

خیال رہے کہ دفاعی ادارے کے بجٹ میں سے دیوار کے لیے فنڈز استعمال کرنے کے معاملے پر امریکن سول لبرٹی یونین نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

دوران سماعت عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ٹیکس دہندگان کے فنڈز کو دیوار کی تعمیر پر خرچ نہیں کر سکتی اور کانگریس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 100 میل سے زائد طویل دیوار پر تقریباً 7 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ دیوار کی تعمیر کے لیے ملٹری کے شعبہ تعمیرات سے ساڑھے 3 ارب ڈالر، حکومتی محکموں سے 60 کروڑ ڈالر اور محکمہ دفاع کے فنڈز سے ڈھائی ارب ڈالر حاصل کرے گی۔

خیال رہے کہ 15 فروری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 8 ارب ڈالر کے بل کی منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024