• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارہ ہیں، نہ وہ ہیروئن بننے کے قابل ہیں‘

شائع July 27, 2019
ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے، فردوس جمال—اسکرین شاٹ
ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے، فردوس جمال—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار فردوس جمال نے لولی وڈ سپراسٹار ماہرہ خان کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ اب انہیں فلموں میں ہیروئن نہیں بلکہ ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

فردوس جمال کے خیال میں ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی وہ ہیروئن بن سکتی ہیں، اس لیے انہیں اب فلموں میں والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ماہرہ خان کی عمر اور اداکاری پر کسی معتبر شوبز شخصیت نے اس طرح کی بات کرتے ہوئے انہیں کوئی تجویز دی ہے۔

جمال فردوس نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ پر نشر ہونے والے اداکار فیصل قریشی کے پروگرام میں دوسرے افراد سمیت شریک ہوئے، جہاں دیگر شوبز معاملات سمیت ماہرہ خان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ماہرہ خان پر پروگرام میں اس وقت گفتگو کی گئی جب پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ماہرہ خان کی تصویر دکھا کر ان پر مہمانوں کی رائے لی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی تصویر دکھائے جانے کے بعد سب سے پہلے میزبان فیصل قریشی نے ان پر بات کی اور کہا کہ وہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی کم سے کم ایک فلم تو کامیاب جائے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ حیران کن طور پر ماہرہ خان کی اب تک کوئی ایک بھی فلم کامیاب نہیں گئی۔

فیصل قریشی کی گفتگو کے دوران فردوس جمال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’ان سے تو ماہرہ خان سے متعلق رائے لی ہی نہیں گئی؟

جس پر فیصل قریشی نے انہیں جواب دیا کہ وہ ان کی جانب آنے والے ہیں لیکن اپنی باری سے قبل ہی سینیئر اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان سے متعلق گفتگو کرنا شروع کردی۔

فردوس جمال نے اداکارہ اور مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی وہ کبھی اچھی ہیروئن بن سکتی ہیں۔

65 سالہ اداکار کے مطابق ان کے خیال میں ماہرہ خان ایک ماڈل ہو سکتی ہیں، تاہم وہ کسی فلم کی ہیروئن جیسی نہیں لگتیں۔

فردوس جمال نے ماہرہ خان سے متعلق گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاید ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے، اس لیے اب انہیں فلموں میں ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

فردوس جمال کی گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے ماہرہ خان کا دفاع کرنے کے بجائے اپنی بات دہرائی کی خدا کرے کہ اداکارہ کی کوئی ایک فلم تو کامیاب جائے۔

پروگرام میں موجود ایک اور مہمان نے بھی ماہرہ خان کے حوالے سے بات کی اور انکشاف کیا کہ فیصلہ قریشی اداکارہ کو بہت پسند کرتے ہیں اور ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ ماہرہ خان بھی انہیں اسی طرح پسند کرے۔

پروگرام میں شامل مہمانوں کی باتوں پر فیصل قریشی نہ کوئی واضح رد عمل نہیں دیا۔

فردوس جمال کی جانب سے ماہرہ خان کے حوالے سے اس طرح کی گفتگو کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

فیصل کپاڈیا نے اپنی ٹوئیٹ میں فردوس جمال کو معتبر اور احترام کے لائق لکھتے ہوئے لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ فردوس جمال جیسے شخص کی نظر میں بھی خاتون کے ہیروئن بننے کا تعلق عمر سے ہوتا ہے۔

اداکار خالد عثمان بٹ نے بھی فردوس جمال کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر شوبز انڈسٹری کی شخصیات ہی ہم ایک دوسرے اور خاص طور پر خواتین کی عزت نہیں کریں گے تو دوسرے لوگ کیسے کریں گے؟

ان کے علاوہ دیگر عینی نے بھی فردوس جمال کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کسی مرد کے حوالے سے بات نہیں کرسکتے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی فردوس جمال کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ 65 سالہ سینیئر اداکار کہہ رہے ہیں کہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم آئندہ ماہ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

سپر اسٹار میں ماہرہ خان کے ساتھ بلال اشرف رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

talha Jul 28, 2019 10:15am
Aik aisa sach jo bahot dair baad kisi nay bola hai.......
Syed Shahid Ali Jul 28, 2019 08:41pm
bitter truth

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024