پاکستانی فلم 'ڈارلنگ' وینس فلم فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب
پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فلم 'ڈارلنگ' 86 سال پرانے وینس فلم فیسٹیول میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
فلم 'ڈارلنگ' کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔
صائم صادق کی فلم 'ڈارلنگ' پاکستان کی پہلی فلم ہے جو دنیا کے سب سے پرانے فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، اس کے علاوہ اس فلم کی کانز اور برلن فلم فیسٹیول میں نمائش بھی کی جاچکی ہے۔
فلم 'ڈارلنگ' میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے۔
جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے۔
28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔
فلم کی پروڈکشن مہک جیوانی اور نادیہ افغان نے کی ہے جبکہ فہد نبی اور جاسمین ٹینوسی فلم کے مشرکہ پروڈیوسرز ہیں۔
فلم 'ڈارلنگ' کا رواں سال وینس فلم فیسٹیول میں ستمبر میں پریمیئر ہوگا۔