• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹیسٹ کرکٹ سے عامر کی ریٹائرمنٹ پر وسیم اکرم حیران

شائع July 27, 2019 اپ ڈیٹ August 1, 2019
وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عامر کی کمی محسوس ہو گی— فائل فوٹو
وسیم اکرم نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عامر کی کمی محسوس ہو گی— فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں عامر کی کمی محسوس ہوگی۔

27سالہ محمد عامر نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حیران کن ہے کیونکہ 27 سے 28سال کی عمر میں آپ اپنے عروج کو پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو بہترین ٹیموں کے خلاف پرکھا جاتا ہے، یہ سب سے بہترین فارمیٹ ہے، پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔

محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 30.47 اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے اپریل 2017 میں کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے بہترین پرفارمنس دکھائی تھی۔

محمد عامر کا اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کہنا تھا کہ ’وہ کچھ عرصے سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچ رہے تھے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا‘۔

انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ قریب ہے اور پاکستان میں بہترین نوجوان فاسٹ باؤلرز موجود ہیں اس لیے بہتر ہے کہ میں ریٹائر ہوجاؤں تاکہ سلیکٹرز انہیں قومی ٹیم میں جگہ دے سکیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024