• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ضلع خیبر میں نیٹو کنٹینر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

شائع July 26, 2019 اپ ڈیٹ July 27, 2019
ملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تختہ بیگ کے علاقے میں سرچ آپریشن  جاری ہے— فائل فوٹو/ اے پی
ملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تختہ بیگ کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے— فائل فوٹو/ اے پی

خیبر پختونخوا (کے پی) میں ضم ہونے والے نئے قبائلی ضلع خیبر میں افغانستان میں نیٹو فورسز کو سامان پہنچانے والے کنٹینر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسین خان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مذکورہ واقعہ تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب پاک-افغان مرکزی بارڈر روڈ پر پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے کنٹینر کو سامنے سے نشانہ بنایا اور وہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے جائے وقوع سے پہلے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: چمن میں نیٹو کنٹینر کا ڈرائیور قتل

زخمی ڈرائیور کو قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ’پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تختہ بیگ کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے‘۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسین خان نے کہا کہ حملے کے مقاصد سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف نیٹو کنٹینر تھا یا یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ یہ پاکستان اور افغانستان کو ملانے والا مرکزی راستہ ہے، نیٹو اور دیگر تجارتی کنٹینرز یہ راستہ استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولان میں نیٹو کنٹینر نذر آتش

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کنٹینر کے ڈرائیور کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیٹو کے کنٹینرز اکثر افغانستان جانے کے لیے پاکستان کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان سے افغانستان جانے والے امریکی حمایت فورسز کو سامان پہنچانے والے ٹرکوں کو 18 برسوں میں اور قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے قبل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024