• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیا بورس جانسن گرل فرینڈ کو وزیراعظم ہاؤس میں ساتھ رکھیں گے؟

شائع July 26, 2019
بورِس جانسن نے 24 جولائی کو منصب سنبھالا—فوٹو: اے ایف پی
بورِس جانسن نے 24 جولائی کو منصب سنبھالا—فوٹو: اے ایف پی

حال میں منتخب ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم 55 سالہ بورس جانسن یوں تو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی خبروں میں آگئے تھے۔

بورس جانسن کے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی ان کے آباؤ اجداد کے مسلمان ہونے اور ان کی ایک اہلیہ کے پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے وہ خبروں میں تھے۔

چوں کہ بورس جانسن جہاں اپنے سیاسی کیریئر میں اسلام اور مسلمان مخالف رہے ہیں، وہیں وہ خواتین کے حوالے سے بھی نامناسب باتیں کہہ چکے تھے، ایسے میں ان کے آباؤ اجداد کے مسلمان ہونے پر لوگ حیران رہ گئے۔

رپورٹس ہیں کہ بورس جانسن کے آباؤ اجداد مسلمان تھے اوران کا تعلق ماضی کے سلطنت عثمانیہ اور حالیہ ترکی سے تھا جو بعد ازاں برطانیہ اور امریکا منتقل ہوئے۔

بورس جانسن کا خطاب سننے والوں میں ان کی گرل فرینڈ بھی تھی—فوٹو: اے ایف پی
بورس جانسن کا خطاب سننے والوں میں ان کی گرل فرینڈ بھی تھی—فوٹو: اے ایف پی

دلچسپ بات یہ ہے کہ بورس جانسن خود بھی امریکا میں پیدا ہوئے اور ان کے پاس بھی برطانوی شہرت سمیت امریکی شہریت بھی ہے۔

لیکن نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ڈاؤننگ 10 میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں اپنی گرل فرینڈ کو ساتھ رکھیں گے۔

برطانوی میڈیا میں بورس جانسن کی جانب سے بطور وزیراعظم کی جانے والی 24 جولائی کی پہلی تقریر میں ان کی گرل فرینڈ کے حاضر ہونے کےبعد یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر ان کی گرل فرینڈ ان کے سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہریں گی۔

ہیلو میگزین کے مطابق خبریں ہیں کہ 31 سالہ کیری سائمنڈ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ 10 اسٹریٹ میں بورس جانسن کے ساتھ رہیں گی۔

کیری سائمنڈ کو انتہائی خوش دیکھا گیا—فوٹو: اے ایف پی
کیری سائمنڈ کو انتہائی خوش دیکھا گیا—فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب کیری سائمنڈ کو بورس جانسن کی پہلی تقریر میں انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

بورس جانسن کی جانب سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کی جانے والی 24 جولائی کی تقریر میں کیری سائمنڈ کو گلابی رنگ کے لباس میں انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی تقریر کے دوران کیری سائمنڈ بار بار مسکراتی رہیں اور اپنی ذلفوں کو سنوارتی دکھائی دیں۔

کیری سائمنڈ کی بورس جانسن کی تقریر میں موجودگی کےبعد یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ برطانوی سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہریں گیں۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں برطانوی سیاسی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ اگر کیری سائمنڈ سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہریں تو یہ برطانیہ کی تاریخ کا مثالی فیصلہ ہوگا۔

کیری سائمنڈ 2012 سے قبل بورس جانسن کی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں—فوٹو: دی سن
کیری سائمنڈ 2012 سے قبل بورس جانسن کی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں—فوٹو: دی سن

ماہرین کے مطابق برطانوی تاریخ میں آج تک ڈاؤننگ 10 اسٹریٹ میں کوئی غیر شادی شدہ جوڑا نہیں رکا، اگر بورس جانسن اپنی گرل فرینڈ کو وہاں رہائش دیتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے بورس جانسن کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم کی گرل فرینڈ انتہائی مطلبی خاتون ہیں۔

اخبار نے رپورٹ میں بورس جانسن کی گرل فرینڈ کے سابق بوائے فرینڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ کیری سائمنڈ اچھے وقت میں انتہائی وفادار اور محبت کرنے والی خاتون ہیں، مگر جیسے ہی برا وقت آتا ہے تو وہ پہنچاننے سے بھی انکار کردیتی ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں سیاسی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر بورس جانسن کی گرل فرینڈ سرکاری رہائش گاہ میں وزیر اعظم کے ساتھ ٹھہریں تو یہ تاریخی بات ہوگی اور ایک طرح سے یہ اس مثال کو نئے برطانیہ کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔

کیری سائمنڈ کون ہیں؟

کیری سائمنڈ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے شریک بانی کی بیٹی ہیں1فوٹو: اے ایف پی
کیری سائمنڈ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے شریک بانی کی بیٹی ہیں1فوٹو: اے ایف پی

بورس جانسن کی گرل فرینڈ عمر میں ان سے کم سے کم 24 سال کم عمر ہیں اور وہ ابتدائی طور پر ان کی سیاسی جماعت میں کمیونی کیشن افسر کے طور پر 2012 میں شامل ہوئی تھیں۔

کیری سائمنڈ برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے شریک مالک اور اسی گروپ سے منسلک خاتون وکیل کی بیٹی ہیں۔

کیری سائمنڈ کے زمانہ طالب علمی میں کسی اور سے تعلقات تھے اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں بورس جانسن کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

کیری سائمنڈ نے انتہائی کم عرصے میں سیاسی جماعت میں مقبولیت حاصل کی اور وہ جماعت کے میڈیا سیکشن کی ہیڈ بن گئیں۔

ممکنہ طور پر کیری سائمنڈ اور بورس جانسن کے درمیان گزشتہ برس کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو انتہائی رومانوی انداز میں ملتے دیکھا گیا۔

کیری سائمنڈ کے زمانہ طالب علمی میں کلاس فیلو سے تعلقات رہے—فوٹو: ڈیلی میل
کیری سائمنڈ کے زمانہ طالب علمی میں کلاس فیلو سے تعلقات رہے—فوٹو: ڈیلی میل

کیری سائمنڈ اور بورس جانسن کے درمیان قربتیں بڑھنے کے بعد ہی نو منتخب برطانوی وزیر اعظم اور ان کی دوسری اہلیہ کے درمیان اختلافات ہوئے اور دونوں نے گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرلی۔

بورس جانسن کی دوسری اہلیہ مرینا ویلر نے ان سے 25 سالہ شادی شدہ زندگی کے تعلقات ختم کرتے ہوئے ان پر خود سے کم عمر لڑکی سے ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزامات لگائے اور ان ہی تعلقات کو اپنی شادی کے ختم ہونے کا سبب بتایا۔

تاہم بورس جانسن نے کیری سائمنڈ سے تعلقات کو اپنی دوسری شادی کے ختم ہونے کا سبب قرار دیے جانے پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

دوسری اہلیہ سے الگ ہونے کے بعد بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کو بار بار ملتے دیکھا گیا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ وزیر اعظم کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رکیں گی۔

بورس جانسن کی نجی زندگی

بورس جانسن نے پہلی شادی 1987 میں کی تھی—فوٹو: دی سن
بورس جانسن نے پہلی شادی 1987 میں کی تھی—فوٹو: دی سن

سابق میئر لندن اور سابق برطانوی وزیر خارجہ رہنے والے 55 سالہ بورس جانسن نے دو شادیاں کیں اور انہیں چار بچے ہیں۔

بورس جانسن نے پہلی شادی اٹالین نژاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987 میں کی، تاہم دونوں کی شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

پہلی شادی ناکام ہونے کے چند ہی ہفتے بعد انہوں نے پاک و ہند نژاد برطانوی نسل کی خاتون مرینا ویلر سے 1993 میں شادی کی اور جوڑے کے ہاں شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹس ہیں کہ مرینا ویلر اور بورس جانسن کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات ہوگئے تھے۔

مرینا ویلر کے والد انگریز اور ان کی والدہ سکھ ہیں، جو تقسیم ہند سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیدا ہوئیں اور شادی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئیں۔

مرینا ویلر اور بورس جانسن کی شادی 25 سال تک قائم رہی اور دونوں کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، تاہم گزشتہ برس دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم دونوں میں تاحال طلاق نہیں ہوئی۔

بورس جانسن کی دوسری اہلیہ کی والدہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں—فوٹو: ریکس
بورس جانسن کی دوسری اہلیہ کی والدہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں—فوٹو: ریکس

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024