• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:13am
  • ISB: Fajr 3:41am Sunrise 5:14am

’متحرم ادارے نالائق اعظم‘ کا ساتھ دے کر عوام سے ٹکر نہ لیں، مریم نواز

شائع July 25, 2019
میں محترم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز—فائل فوٹو: ڈان نیوز
میں محترم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز—فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ’متحرم اداروں‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’نالائق اعظم‘ کا ساتھ دے کر عوام سے ٹکر نہ لیں۔

کوئٹہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’میں اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ عوام کے بلمقابل کھڑے نہ ہوں اور آگے بڑھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں محترم اداروں کی عزت کرنا چاہتی ہوں‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی دعوت پر لاہور میں یوم سیاہ کی ریلی چھوڑ کر کوئٹہ آئی ہوں۔

مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ 2 دسمبر 2017 کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے خان شریف عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقعے پر وعدہ کیا تھا کہ آئین کی پاسداری کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور آج وہ اس وعدے کی پاداش میں ’بے گناہ‘ ہونے کے باوجود جیل کاٹنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کے ووٹ کو پاؤں کے نیچے روندا گیا اور 500 ووٹ ’لینے والے کو آپ کے سر‘ پر مسلط کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ’گزشتہ 2 برسوں سے پاکستان کا ہردن یوم سیاہ ہے‘۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ ’الیکشن سے قبل ہی پارٹی رہنماؤں کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا گیا اور جس نے خودداری کا مظاہرہ کیا اورجس نے پارٹی نہیں چھوڑی ان پرنیب کے مقدمات دائر کردیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھ دیا جائے اور ایک سال میں 16 ہزار ارب روے قرضہ لیا جائے تو یہ پاکستان کا ہر دن یوم سیاہ نہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے لیکن نواز شریف نے حاصل بزنجو کا نام سینیٹ چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ سابقہ حکومت نے امریکی ’ڈکٹیشن‘ نہیں لی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری حکومت نے امریکا کے ہاتھوں اپنے عوام اور ملک کا سودا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں عوام کے ووٹ کو عزت نہیں ملی اس لیے پاکستان آج سنگین صورتحال سے دوچار ہے، مہنگائی کے باعث روٹی مہنگی ہوگئی اور کاروبار بند ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بیساکھی پر کھڑی‘ اس حکومت نے میڈیا پر پابندی لگادی اور اب تمام جلسوں کی کوریج نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ ’جس نے نواز شریف کو سزا دی وہ خود کہہ رہا ہے کہ نواز شریف نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی‘۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف بے گناہ ہے تو وہ کیوں بند سلاسل ہیں، آج بلوچستان کے عوام سے نواز شریف کی بے گناہی کی مہر لگانے آئی ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025