• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

محسن عباس کو دنیا ٹی وی نے 'مذاق رات' سے نکال دیا

شائع July 24, 2019
فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو فیس بک پر محسن پر تشدد کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو فیس بک پر محسن پر تشدد کرنے کا الزام لگایا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنے کیریئر میں شوز کی میزبانی کرتے ہوئے بھی خوب نام کمایا، جو گزشتہ کئی سال دنیا ٹی وی کے شو 'مذاق رات' کا حصہ بنتے آرہے ہیں تاہم اب چینل نے اداکار سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

چینل نے یہ قدم محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد اٹھایا۔

محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے چند دن قبل فیس بک پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں ان پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئر چلانے کا الزام لگایا تھا۔

جس کے بعد اب دنیا ٹی وی نے بھی اداکار کو بےگناہ ثابت ہونے تک اپنے پروگرام کا حصہ بنانے سے انکار کردیا ہے۔

دنیا ٹی وی کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ محسن عباس حیدر پر گھریلو تنازع کی بنیاد پر ہونے والے کیس کی وجہ سے انہیں اپنے شو 'مذاق رات' کا مزید حصہ نہیں بنائیں گے۔

View this post on Instagram

. محسن عباس پر مقدمے کے اندراج کے بعد دنیا ٹی وی کا اعلان لاتعلقی! دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام ”مذاق رات“ کے (ڈی جے) محسن عباس حیدر پر گھریلو تنازع کی بنیاد پر ہونے والے کیس کی وجہ سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کا اظہار عوام کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔ دنیا ٹی وی کی انتظامیہ اپنے ناظرین کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محسن عباس حیدر پر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ان سے اعلان لاتعلقی کیا ہے۔ جب تک محسن عباس حیدر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ دنیا ٹی وی کے معروف پروگرام ”مذاق رات“ کا حصہ نہیں ہونگے۔ فی الحال جو پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں، وہ اس ناخوشگوار واقعہ سے قبل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کے خلاف 406، 506B کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ان کی اہلیہ فاطمہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق محسن عباس نے پچاس لاکھ روپے لیے اور واپس نہیں کئے۔ محسن عباس شادی کے بعد سے مجھ پر تشدد بھی کرتا رہا ہے۔ واضح رہے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ان کے شوہر کسی اور لڑکی میں دلچسپی لینے لگے تھے، پتا چلنے پر محسن نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں۔ #MohsinAbbasHaider #DunyaNews #MazaqRaat

A post shared by Dunya News (@dunyanews.tv) on

چینل نے اداکار سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک محسن عباس حیدر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے، وہ دنیا ٹی وی کے پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔

البتہ چینل پر نشر ہونے والے پروگرام کے حوالے سے انہوں نے بیان میں بتایا کہ فی الحال جو پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں، وہ اس ناخوشگوار واقعہ سے قبل ریکارڈ کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ محسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد کئی اداکاروں نے محسن عباس حیدر پر تنقید کی جبکہ 2 اداکاروں نے دعویٰ بھی کیا کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے۔

مزید پڑھیں: محسن عباس کا بیوی پر مبینہ تشدد، عینی گواہ سامنے آگئے

اداکارہ دعا ملک نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کہا تھا کہ ’میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ میں اس انڈسٹری میں واحد عینی شاہد ہوں، میں نے یہ آگ 3 سال سے اپنے دل میں چھپا کر رکھی ہے‘۔

جبکہ اداکار گوہر رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’ میں دوسرا شخص ہوں جو فاطمہ سہیل کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق آگاہ ہے، 2018 میں جب محسن عباس حیدر نے فاطمہ پر تشدد کیا تھا میری دوست اسے ہسپتال لے کر گئی تھی، مجھے اسی کے ذریعے پوری بات کا علم ہوا، فاطمہ میری بہن جیسی ہے‘۔

گزشتہ روز محسن عباس اور ان کی اہلیہ دونوں ایس پی کینٹ لاہور کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے تھے جس کے بعد لاہور کے ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024