• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کوئٹہ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی

شائع July 23, 2019 اپ ڈیٹ July 24, 2019
زخمی ہونے والے تمام افراد شہری ہیں، پولیس—فائل فوٹو: ڈان نیوز
زخمی ہونے والے تمام افراد شہری ہیں، پولیس—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جتک اسٹاپ کے قریب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سبزی منڈی میں بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں خودساختہ بم نصب کرکے میڈیکل اسٹور کے سامنے کھڑی کی تھی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ دو زخمیوں نے اس وقت دم توڑا جب انہیں ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

مزیدپڑھیں: کوئٹہ دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 87 ہو گئی

ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں بم دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ایمنسی انٹرنیشنل نے اپنے اعلامیے میں کوئٹہ بم دھماکے کو ’دردناک ماضی کی یاد‘ قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024