پہلی بار آنر کے پاپ اپ سیلفی کیمرا فون متعارف
ہواوے کی ذیلی کمپنی ’آنر‘ نے پہلی بار پاپ اپ سیلفی کیمرا کے ساتھ مڈ رینج کے 2 بہترین فونز متعارف کرادیے۔
آنر نے گزشتہ برس ریلیز کی گئی 8 ایکس سیریز کی کامیابی کے بعد 9 ایکس اور 9 ایکس پرو کو متعارف کرادیا، جنہیں مڈ رینج کے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔
آنر 9 ایکس کو 2 ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے، دونوں ماڈلز کے اسکرین کا سائز ایک جتنا ہی 59۔6 انچ رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی دونوں میں کرن 810 کی چپ سیٹ رکھی گئی ہے۔
آنر 9 ایکس کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ دو ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے اور دونوں میں 48 میگا پکسل بیک کیمرا دیا گیا ہے۔
آنر 9 ایکس کے دونوں ماڈلز کا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل ہے جو پاپ اپ ہے اور یہ آنر کے پہلے فون ہوں گے جو پاپ اپ سیلفی کیمرا سے لیس ہوں گے۔
آنر 9 ایکس 4 جی بی ماڈل کی قیمت پاکستانی 33 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ماڈل کی قیمت 37 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
اسی طرح آنر 9 ایکس پرو کو بھی دو ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے اور ان کے بھی دونوں ماڈلز کی اسکرین کا ایک جیسا ہی سائز59۔6 انچ رکھا گیا ہے۔
آنر 9 ایکس پرو میں بھی 48 میگا پکسل بیک کیمرا دیا گیا ہے، ساتھ ہی ان میں بھی آنر 9 ایکس کی طرح بیک پر 2 میگا پکسل ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
آنر 9 ایکس پرو کے دونوں ماڈلز کا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل ہے اور اس فونز میں بھی پاپ اپ اسٹائل میں کیمرا دیا گیا ہے۔ آنر 9 ایکس پرو کو 8 جی بی اور 8 جی بی سے زائد کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
آنر 9 ایکس پرو 8 جی بی کی قیمت پاکستانی 51 ہزار روپے سے زائد جب کہ آنر 9 ایکس پرو 8 جی بی پلس کی قیمت 56 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
آنر نے ابتدائی طور پر دونوں فونز کو صرف چین میں متعارف کرایا ہے اور کمپنی نے فونز کے قبل از فروخت آرڈر کی بکنگ شروع کردی ہے۔
آنر 9 ایکس کو چین کے عام دکانوں پر رواں ماہ 30 جولائی اور آنر 9 ایکس پرو کو آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے تک پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں موبائلز کو چین میں پیش کیے جانے کے بعد انہیں سنگاپور، تھائی لینڈ اور بھارت میں پیش کیے جانے کے بعد پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔
آنر کے دونوں ایکس سیریز کے موبائل کو ستمبر کے آخر یا نومبر کے آغاز میں پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔