• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am

شہد اور لیموں کا امتزاج صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟

شائع July 23, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

شہد اور لیموں دونوں لگ بھگ ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں جو غذاﺅں اور مشروبات کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ شہد اور لیموں ہر گھر میں پائے جانے والی عام چیزیں ہیں مگر ان کو ملا کر استعمال کرنے کے فوائد آپ کو معلوم ہیں؟

درحقیقت یہ آپ کو متعدد طبی فوائد پہنچانے کا باعث بنتا ہے، جیسے شہد چینی کا قدرتی متبادل ہے اور صحت کو مختلف فوائد پہنچاتا ہے۔

اسی طرح لیموں کا استعمال بھی صحت کے فائدہ مند ہوتا ہے اور ان دونوں کو پانی میں ملانا جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار

لیموں اور شہد ملا پانی جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زیادہ مقدار میں پانی پینا میٹابولزم تیز کرتا ہے اور پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتا ہے، یہ دونوں عناصر اضافی وزن میں تیزی سے لانے میں مدد دیتے ہیں۔ شہد اور لیموں کا پانی استعمال بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے، کیونکہ یہ جسم کو ہائیڈریشن پہنچا کر اضافی چربی گھلاتا ہے، خصوصاً کھانے سے پہلے اس مشروب کا استعمال کم کیلوریز جزو بدن بنانے میں مدد دیتا ہے۔

موسمی بیماریوں سے بچائے

شہد اور لیموں میں موجود اجزا عام موسمی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، جیسے لیموں میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ خون کے سفید خلیات کو بننے میں مدد دیتا ہے، جس سے جسم انفیکشن سے لڑتا ہے، دوسری جانب شہد میں موجود اجزا سانس کی نالی کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، جیسے گلے کی خراش وغیرہ۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

مناسب مقدار میں پانی پینا نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتا ہے، جبکہ پانی کی کمی قبض کا باعث بنتی ہے، لیموں اور شہد ملا پانی کا استعمال قبض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ بچوں کے لیے بہت ائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024