• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریپ کا شکار لڑکی کی کہانی پر مبنی صبور علی کا نیا ڈراما

شائع July 22, 2019
ڈرامے کی پہلی قسط 23 جولائی کو نشر ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے کی پہلی قسط 23 جولائی کو نشر ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ صبور علی بہت جلد 'نقب زن' نامی ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی جس میں وہ ایک جنسی ہراساں کی متاثر لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔

اس ڈرامے کا ٹیزر بھی سامنے آگیا، جس میں صبور شادی کے جوڑے میں ملبوس اپنے تحفظ کے لیے بھاگتی نظر آئیں، جبکہ پس منظر میں ایک خاتون کی بھی آواز آئی جو صبور علی کو بتارہی ہیں کہ نکاح سے پہلے گھر سے باہر جانا دلہن کے لیے صحیح نہیں۔

ٹیزر میں مزید دکھایا گیا کہ ایک سین میں صبور کمرے میں اکیلی ہیں، جب کوئی منہ پر کپڑا رکھ کر انہیں بےہوش کردیتا ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ہمیں انہیں سکھانا چاہیئے کہ زندگی کیسے گزاریں، آگے بڑھیں، خوش رہیں اور زندگی پر دوبارہ بھروسہ کریں، لوگوں کو انہیں ریپ کا نشانہ بننے والی کہنے کے بجائے بہادر کہنا چاہیئے اور وہ اکیلی نہیں ہیں'۔

ڈرامے کے مرکزی اداکار علی عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کیا۔

'نقب زن' کی ہدایات عدیل صدیقی نے دی ہے، جس میں علی عباس اور صبور علی کے ساتھ ساتھ حاجرہ یامین اور علی انصاری بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی پہلی قسط ہم ٹی وی پر 23 جولائی کو نشر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024