• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں، آصف زرداری کا عمران خان کو جواب

شائع July 22, 2019
سہولتیں کونسی ہیں جو واپس لے لیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی
سہولتیں کونسی ہیں جو واپس لے لیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے بتاؤ کہ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے واپسی پر آپ سے تمام سہولیات واپس لے لیں گے؟

مزید پڑھیں: آصف زرداری کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جس پر آصف علی زرداری کہا کہ سہولتیں کونسی ہیں جو واپس لے لیں گے، اسے بتاؤ کے ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

دوران گفتگو چیئرمین سینیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نہ میں نے بنایا نہ میں انہیں اتارنے جارہا ہوں۔

اس پر صحافی نے سوال کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ نہیں ہوں گے تو ڈپٹی چیئرمین بھی نہیں ہوگے؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ واپسی پر نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں دی گئی ٹی وی اور اے سی کی سہولیات واپس لے لیں گے۔

وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب بھی جیل میں جاتے ہیں تو بیمار ہوکر اسپتال منتقل ہوجاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ آپ کو بھی جیل میں رکھیں گے، وہاں نہ ٹی وی ہوگا، نہ اے سی ہوگا‘۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، جہاں ان کا کئی مرتبہ ریمانڈ بھی لیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024