• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ژالے سرحدی کا نیا ڈراما 'قسمت' دھوکے کی کہانی پر مبنی

شائع July 22, 2019
قسمت میں ژالے مہرین نامی خاتون کا کردار نبھارہی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
قسمت میں ژالے مہرین نامی خاتون کا کردار نبھارہی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی اپنے کیریئر میں کئی شاندار پرفارمنسز دے چکی ہیں اور اب وہ اپنے نئے ڈرامے 'قسمت' کے ساتھ بہترین پرفارمنس کی فہرست کو مزید آگے لے جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اپنے ڈرامے 'قسمت' میں ژالے سرحدی 'مہرین' نامی ایک ایسی خاتون کا کردار نبھارہی ہیں جس کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہوگا۔

اس ڈرامے کو آئس میڈیا کمپنی پروڈیوس کررہی ہے۔

اداکارہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ 'میرا کردار اپنی شادی شدہ زندگی اور ماں بننے کے سفر میں مسائل کا شکار رہے گا، اور یہی بات اس ڈرامے کی کہانی کو آگے لے کر جائے گی، وہ اپنے پیار کے لیے لڑے گی، یہ ڈراما ایک دھوکا دینے کی کہانی پر مبنی ہوگا'۔

ژالے کے مطابق خواتین خود کو ان کے اس کردار سے جوڑ سکیں گی، کیوں کہ زیادہ تر خواتین ایسے مسائل میں گرفتار ہوکر خود سے محبت کرنا بھول جاتی ہیں۔

'قسمت' ڈراما ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، اس کی کہانی سلمیٰ یونس نے تحریر کی ہے، جبکہ مصور خان اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔

ڈرامے کی پروڈکشن نامور اداکار اعجاز اسلم نے دی، ان کی تعریف کرتے ہوئے ژالے کا کہنا تھا کہ 'میں اعجاز اسلم کے ساتھ اس سے قبل کئی پروجیکٹس میں کام کرچکی ہوں، لیکن یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہوگا جو ان کی پروڈکشن میں بن رہا ہے اور اب تک میرا تجربہ شاندار رہا ہے'۔

ژالے سرحدی کے علاوہ، اس ڈرامے میں اعجاز اسلم، مریم تیوان، فراز فاروقی، رانا شبیر، طارق جمیل، روبینہ عارف، حمیرا زاہد اور صباہت بخاری جیسے نامور اداکار کام کررہے ہیں۔

اب تک ڈراما نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024