• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، 6 افراد ہلاک، 27 زخمی

شائع July 19, 2019
افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکے کے وقت طالب علم امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے دروازے پر انتظار میں تھے۔ — رائٹرز
افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دھماکے کے وقت طالب علم امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے دروازے پر انتظار میں تھے۔ — رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت طالب علم امتحان دینے کے لیے یونیورسٹی کے دروازے پر انتظار میں تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کی افغان امن کے لیے کوششوں کے باوجود افغان سیکیورٹی فورسز کو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کے حملے میں 21 افغان کمانڈوز ہلاک

دھماکے کی فوری طور پر کسی نہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس سے چند گھنٹوں قبل طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے صوبے قندھار کے جنوبی شہر میں قائم پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر 2 گاڑیوں میں دھماکا کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔

وزارت صحت کے ترجمان واحد معیار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے بعد ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں طالب علم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ضلعی سینٹر پر حملہ،8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک

عینی شاہد اور وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔

کابل پولیس کے ترجمان فرامرز فردوس کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے جائے وقوع کے نزدیک سے ایک اور بم ناکارہ بنادیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024