• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ای این چیپل کینسر کے موذی مرض سے لڑنے میں مصروف

شائع July 19, 2019
ای این چیپل جلد کے کینسر سے نبرد آزما ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
ای این چیپل جلد کے کینسر سے نبرد آزما ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

سابق آسٹریلین کپتان اور معروف مبصر ای این چیپل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کے موذی مرض کا شکار ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

1964 سے 1980 تک 75 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا نمائندگی کرنے والے چیپل نے بتایا کہ ان میں جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا پانچ ہفتوں کا علاج مکمل ہو گیا ہے۔

سابق آسٹریلین کپتان نے بتایا کہ ان کے کندھے، گردن اور مزید حصوں سے کینسر کو نکال دیا گیا ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی تاریخی ایشز سیریز میں چینل نائن کے لیے کمنٹری کے فرائض انجام دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ابتدائی طور پر کسی کو بھی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری ریڈیو تھراپی ہو گی یا نہیں لیکن اب مجھے یہ زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا، میں نے پہلے اپنے اہلخانہ اور پھر ٹیم کے چند سابق کھلاڑیوں کو بتایا جو مجھے وقتاً فوقتاً کالز کرتے رہتے ہیں۔

75سالہ کرکٹر نے 42.42 کی اوسط سے 5 ہزار 345رنز اسکور کیے اور انہیں آسٹریلین کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق معروف کمنٹیٹرز رچی بینو اور ٹونی گریگ بھی کینسر کے عارضے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رچی بینو کو بھی جلد کا کینسر تھا جبکہ ٹونی گریگ پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024