• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شیخوپورہ میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق

شائع July 18, 2019 اپ ڈیٹ July 19, 2019
حادثے کا شکار خاندان مالی تنگدستی کے سبب  مکان کی مرمت نہیں کرواسکا  تھا —تصویر: اے ایف پی
حادثے کا شکار خاندان مالی تنگدستی کے سبب مکان کی مرمت نہیں کرواسکا تھا —تصویر: اے ایف پی

شیخوپورہ: کوٹ عبدالمالک کے نزدیک علاقے فضل کالونی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب حادثے کے شکار تمام افراد سورہے تھے جن میں میاں، بیوی اور ان کے 5 بچے شامل تھے، جو ایک 2 منزلہ مکان کے ایک حصے میں رہائش پذیر تھے جو بظاہر خستہ حال تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ہمسائے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاندان مالی تنگدستی کے سبب مکان کی مرمت نہیں کرواسکا اور تیز بارش کے کچھ گھنٹوں بعد چھت منہدم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں شدید بارش، چھت گرنے سے دو بچے ہلاک

حادثے کے بعد پڑوسیوں، امدادی کارکنان اور رضاکاروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت کامران (عمر 40 سال)، اہلیہ کوثر (35 سال)، بیٹے عبداللہ اور بیت اللہ جبکہ بیٹیاں بسمہ، مقدس اور علیشہ کے نام سے ہوئی، تمام بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا تھا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی چھت گرنے سے ایک جوڑے اور ان کے کم سن بیٹے کو شدید چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: مسجد کی چھت منہدم

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ خستہ حال مکان اشرف نامی شخص کا تھا، تیز بارش کی وجہ سے چھت منہدم ہونے کی وجہ سے اشرف (عمر 35 سال)، حمیرا (32 سال) اور ان کا بیٹا غوث رضا (3 سال) ملبے تلے دب گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی۔


یہ خبر 18 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024