• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارے میں کمی

شائع July 17, 2019
سروسز کی برآمدات گزشتہ سال کے اس ہی ماہ کے 45 کروڑ 51 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 43 کروڑ 40 لاکھ ہوگئی۔ — اے پی پی/فائل فوٹو
سروسز کی برآمدات گزشتہ سال کے اس ہی ماہ کے 45 کروڑ 51 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 43 کروڑ 40 لاکھ ہوگئی۔ — اے پی پی/فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خدمات کے شعبے میں مئی کے مہینے کے دوران بر آمدات میں 4.64 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سروسز کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران 45 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تھی جو اب کم ہوکر 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

برآمدات میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب اپریل کے مہینے میں اس میں اضافہ دیکھا جارہا تھا۔

جولائی سے مئی کے اعداد و شمار کے مطابق بر آمدات میں بتدریج 1.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 4 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب در آمدات میں 14.45 فیصد کمی دیکھی گئی جو جولائی سے مئی کے دوران 8 ارب 83 کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس سے گزشتہ سال یہ اس ہی دورانیے میں 10 ارب 33 کروڑ ڈالر تھی۔

درآمدات میں اس کمی کی وجہ سے سروسز کے شعبے میں تجارتی خسارہ 28.22 فیصد کم ہوا جو گزشتہ سال کے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 94 کروڑ ڈالر رہی۔

اس کے ذیلی شعبے میں فنانس اور انشورنسم ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج، ہول سیل اور ریٹیل تجارت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دفاع شامل ہیں۔

پاکستان نے سروسز فراہم کرنے والے غیر ملکی اداروں کے لیے اپنی مارکیٹ بینکنگ، انشورنس، ٹیلی کمیونکیشن اور ریٹیل کے لیے کھول رکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024