• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'میں نہ جانوں' زاہد احمد کی بینائی اور صنم جنگ کی واپسی

شائع July 17, 2019
یہ دونوں ایک ساتھ 2015 کے ڈرامے 'الوداع' میں بھی کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں ایک ساتھ 2015 کے ڈرامے 'الوداع' میں بھی کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار زاہد احمد ایک کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بنتے جارہے ہیں اور اب اداکار کا ایک اور نیا ڈرامہ شروع ہوچکا ہے جس کی کہانی نہایت سنجیدہ ہے۔

'میں نہ جانوں' نامی ڈرامے میں زاہد احمد ایک سابق ایئر فورس پائیلٹ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو اپنی بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں اور اداکار کے مطابق یہی ان کے کردار کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

زاہد احمد کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'میرے لیے ایک اداکار اپنی آنکھوں سے سب سے زیادہ کردار کے جذبات کو بیان کرسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی آنکھیں ہی آپ سے لے لی گئی ہوں، تو یقیناً یہ کام خاصہ مشکل ہوگا'۔

اس ڈرامے کی پروڈکشن عدنان صدیقی اور اختر حسین کررہے ہیں جبکہ اس کی کہانی نورا مخدوم نے تحریر کی ہے۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

'میں نہ جانوں' کی ہدایات فرقان خان دے رہے ہیں، جن کے حوالے سے زاہد احمد کا کہنا تھا کہ وہ ایک نوجوان اور پرجوش ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں بےحد مزاح آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: مارننگ شو چھوڑنے کے بعد صنم جنگ اب کیا کرنے والی ہیں؟

زاہد احمد کے ساتھ اس ڈرامے میں صنم جنگ کام کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ زاہد اور صنم 'الوداع' نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جو بےحد مقبول ہوا تھا، یہ ڈرامہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا اور اس کے بعد سے صنم کسی دوسرے ڈرامے کا حصہ نہیں بنی۔

صنم جنگ 'میں نہ جانوں' کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی کرنے جارہی ہیں اور زاہد احمد کے مطابق یہ اس ڈرامے کا سب سے اہم بات ہے۔

زاہد احمد کا ساتھی اداکارہ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ 'میں بےحد پرجوش ہوں اور اس بار ناظرین کو اسکرینز پر کچھ مختلف دیکھنے کو ملے گا'۔

'میں نہ جانوں' کی نشریات رواں ماہ 16 تاریخ سے جاری ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024