• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حب: مسافر کوچ اور وین میں تصام، 6 افراد جاں بحق

شائع July 17, 2019
مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی—فوٹو:اسمٰعیل ساسولی
مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی—فوٹو:اسمٰعیل ساسولی

بلوچستان کے ضلع حب میں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ-کراچی شاہراہ وندر کے قریب ناکہ کھارڑی کے مقام پر مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم ہوا اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ہائی روف میں سوار افراد جھلس گئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کا ابتدائی طور پر کہنا تھا کہ خدشہ ہے کوچ میں دیگر مسافر پھنسے ہو ئے ہیں، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد دیگر مسافروں تک پہنچنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: ٹریفک حادثے میں 13 افراد جھلس کر جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے باعث ریسکیوآپریشن میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر حب کپیٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے کہا کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افراد ہائی رؤف میں سوار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کوچ کے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جن میں سے تین افراد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے شہر سرگودھا میں سیال روڈ کے قریب ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاہور کامران یوسف کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

رواں برس فروری میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرک میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا جہاں کار سے ٹکرانے کے بعد مسافر ویگن میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

honorable Jul 17, 2019 08:51am
what is difference between van and coach?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024