• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا

شائع July 15, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے 'نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے' کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ملک بھر میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے افراد کو گھروں کی تعمیر کے حوالے سے وسائل اور گھروں کی طلب کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی جس کے بعد یہ اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ہمارا بینکنگ کا نظام گھر بنانے کے لیے فنانسنگ نہیں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں صرف وہی لوگ گھر بنا سکتے تھے جن کے پاس نقد رقم موجود تھی، تاہم اس حوالے سے نیا آرڈیننس لا رہے ہیں جس کی کابینہ منگل کو منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں 40 سے زائد کمپنیوں کی دلچسپی

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس آرڈیننس سے گھروں کی تعمیر کے لیے فنانسنگ کا عمل آسان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد نئے گھروں کی ضرورت ہے، جبکہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے تحت ہم نے بے گھر افراد کے لیے گھر بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گھروں کی کتنی ضرورت ہے اس بارے میں معلومات لیں گے، اسی حوالے سے یہ رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت لوگ اپنے وسائل سے آگاہ کریں گے کہ وہ کتنی ماہانہ رقم دے سکتے ہیں، پھر ان وسائل اور استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ اسکیمیں شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہاؤسنگ منصوبہ: پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس بنانے کا اعلان

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار خاندانوں کو گھر دیں گے جو ڈیڑھ سال کی مدت میں اپنے گھروں کے مالک ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد نعیم Jul 16, 2019 09:49am
بہت اچھا لگا یہ بات سن کر کے ہمارا وزیراعظم غریبوں کے لئے ایسا کام کر رہا ہے جو آج تک کسی نے نہیں کیا نہ کوئی کرے گا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024