• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، کراچی اور حیدر آباد چیف تبدیل

شائع July 15, 2019
اے آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لگادیا گیا — فائل فوٹو: ٹوئٹر
اے آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لگادیا گیا — فائل فوٹو: ٹوئٹر

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئیں جبکہ کراچی اور حیدر آباد چیف کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لگادیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر امیر شیخ 11 ماہ قبل ہی کراچی پولیس چیف بنے تھے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی تقرری کی مدت 18 ماہ بنتی ہے۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی اور ان کا تبادلہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرانے کی منظوری

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد غلام سرور جمالی کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کارڈینینشن کا چیف تعینات کردیا گیا۔

ان کی جگہ پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں گریڈ 20 کے افسر عمران یعقوب منہاس کو گریڈ 21، گریڈ 19 کے افسر قمرالزمان کو گریڈ 20 پر ترقی دے دی گئی۔

عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ جبکہ قمر الزمان کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 20 کے افسر فرحت علی جونیجو کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024