• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 7 ماہ کے دوران 45 تک پہنچ گئی

شائع July 14, 2019
ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں 15 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں 15 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ 7 ماہ کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

پولیو آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کے نئے کیسز میں پنجاب کے شہروں لاہور اور جہلم میں 2، خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت سے بھی 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق صوبوں میں خیبرپختونخوا میں 35، سندھ میں 3، پنجاب 5 اور بلوچستان سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: والدین پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، بابر بن عطا

ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں 15 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے جس میں 5 برس سے کم عمر کے 6 لاکھ 14 ہزار 5 سو 90 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کے مطابق مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 2 ہزار 6 سو 57 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے اپیل کی تھی کہ پشاور میں پولیو ویکسین کے خلاف ڈرامہ کیا گیا، والدین جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی

انہوں نے بچوں کے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بچوں سے کھیلنا بند کریں، جعلی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے میں آنا بند کر دیں۔

خیال رہے کہ بنوں کو پولیو کے حوالے سے بہت خطرناک ضلع قرار دیا گیا ہے جہاں اب تک پولیو کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ2017 میں پورے سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ سال 2018 میں یہ تعداد 12 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024