• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دبنگ ہیرو ایک بار پھر ’رادھے‘ بننے کو تیار

شائع July 11, 2019
تیرے نام کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
تیرے نام کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ہیرو سلمان خان یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سلمان خان تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرو ’رادھے‘ بنیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی رومانٹک بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’تیرے نام‘ کےہدایت کار ستیش کشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ستیش کشک اور سلمان خان آنے والی فلم ’کاغذ‘ کو مل کر بنا رہے ہیں جس میں منال ٹھاکر اور پنکج ترپاتھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم نے ریکارڈ کمائی کی تھی—اسکرین شاٹ
فلم نے ریکارڈ کمائی کی تھی—اسکرین شاٹ

’کاغذ‘ کی ہدایات ستیش کشک دے رہے ہیں، تاہم اسے پروڈیوس سلمان خان کر رہے ہیں۔

اسی فلم کے حوالے سے بات کرنے کے دوران ستیش کشک نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں وہ اپنی کامیاب فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنا سکتےہیں۔

ستیش کشک کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ مداح بھی چاہتے ہیں کہ سلمان خان ایک بار پھر ’رادھے‘ کے روپ میں دکھائیں دیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں اس پر سوچا جا سکتا ہے۔

اگرچہ ستیش کشک نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنائیں گے یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے فلم کے حوالے سے بات کیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کا سیکوئل بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے بھی واضح طور پر ’تیرے نام‘ کے سیکوئل بنانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

فلم میں بھمیکا چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم میں بھمیکا چاولہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنایا گیا تو نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع کی جائے گی، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

پہلی فلم کی کہانی ’تیرے نام‘ کی ہیروئن نرجرا (بھمیکا چاولہ) کی جانب سے خودکشی کیے جانے اور سلمان خان کے دماغی مرض میں مبتلا ہوکر آشرم گھر میں پناہ لینے پر ختم ہوئی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی اور سیکوئل میں بھمیکا چاولہ کی جگہ نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

’تیرے نام‘ کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ فلم فیشن اور ہیئر اسٹائل کے حوالے سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی تھی اور ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی سلمان خان کے مداح ان جیسے ہیئر اسٹائل کو اپنانے لگے تھے۔

علاوہ ازیں فلم کے گانوں نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی اور فلم نے ریکارڈ کمائی کی تھی۔

فلم میں محبوبا کی خودکشی کے بعد سلمان خان پاگل بن جاتے ہیں—اسکرین شاٹ
فلم میں محبوبا کی خودکشی کے بعد سلمان خان پاگل بن جاتے ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024