• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس

شائع July 11, 2019
متاثرہ خاتون بے شک معاف کردے لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا، چیف جسٹس — فوٹو: اسد فاروقی
متاثرہ خاتون بے شک معاف کردے لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا، چیف جسٹس — فوٹو: اسد فاروقی

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں تیزاب گردی کے ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق کی معافی کے باوجود ملزم سزا سے نہیں بچ سکتا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم جاوید اقبال کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی کا مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ان کے موکل کو معاف کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین پر تیزاب پھینکنے والے کو 14 سال کی قید

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ؎

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون بے شک معاف کردے، لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تیزاب گردی سے متعلق قانون انتہائی سخت ہے جبکہ کسی کو تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوہائے کا نیا ڈرامہ تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی کہانی

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے خاتون کو تیزاب سے جلا کر بہت بڑا ظلم کیا۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی پر تیزاب پھینکنے کی سزا عمر قید ہے اور یہ ریاست کے خلاف جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے متاثرہ خاتون کو دھمکا کر بیان دینے کے لیے سپریم کورٹ بھیجا گیا ہو۔

انہوں نے ملزم کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ قانون، تیزاب سے چہرہ جلانے والے کو معاف نہیں کر سکتا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Syed Jul 11, 2019 06:54pm
بہت اچھا کیا سپریم کورٹ نے...
Tanveer Jul 11, 2019 10:19pm
اللہ آپ کو اس کا اجر عطا کرے۔بہت اچھا فیصلہ کیا آپ نے۔
Tanveer Jul 11, 2019 10:21pm
اللہ آپ کو اس کا اجر عطا کرے۔بہت اچھا فیصلہ کیا آپ نے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024