• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شردھا کپور دلہن بننے کو تیار؟

شائع July 11, 2019
شردھا کپور دیرینہ دوست سے شادی کرنے جا رہی ہیں—فوٹو: سانتا بانتا
شردھا کپور دیرینہ دوست سے شادی کرنے جا رہی ہیں—فوٹو: سانتا بانتا

سال 2017 اور 2018 بولی وڈ میں شادیوں کا سال رہا اور گزشتہ 2 سال میں انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیہ جیسی ٹاپ اداکاراؤں نے شادی کی۔

اگرچہ اطلاعات ہیں کہ عالیہ بھٹ، ورون دھون، رنبیر کپور، سشمیتا سین، ملائکا اروڑا اور ارجن کپور بھی جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم تاحال کسی کی جانب سے شادی کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دیگر بولی وڈ شخصیات کی طرح بولی وڈ ولن شکتی کپور کی شرمیلی بیٹی شردھا کپور بھی دلہن بننے کو تیار ہیں۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اداکارہ نے خود شادی کے حوالے سے وضاحت نہیں کی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
اداکارہ نے خود شادی کے حوالے سے وضاحت نہیں کی—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

نیوز 18 نے اپنی خبر میں ایک اور نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شردھا کپور آئندہ سال اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سےتعلقات ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

ماضی میں فرحان اور شردھا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ماضی میں فرحان اور شردھا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

ساتھ ہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضامندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ شردھا کپور کی والدہ نے بیٹی کے جہیز کی خریداری شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور نے نئے بوائے فرینڈ کو پرانے بوائے سے ملنے سے روک دیا

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دونوں کی آئندہ برس تک شادی کے امکانات ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا۔

فرحان اختر سے اختلافات کے بعد شردھا نے روہن شریستھا کے ساتھ تعلقات استوار کیے—فوٹو: تائمز آف انڈیا
فرحان اختر سے اختلافات کے بعد شردھا نے روہن شریستھا کے ساتھ تعلقات استوار کیے—فوٹو: تائمز آف انڈیا

خیال رہے کہ فوٹو گرافر روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل شردھا کپور کےتعلقات اداکار فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے۔

تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے، جس کے بعد شردھا کپور نے فوٹوگرافر روہن شریستھا اور فرحان اختر نے ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔

جہاں شردھا کپور کی شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، وہیں بھارتی میڈیا میں آئندہ برس تک فرحان اختر کی بھی شبانی ڈنڈیکر سے شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، تاہم اس حوالے سے فرحان اختر نے بھی تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

شردھا کپور جلد ہی نئی فلم اے بی سی ڈی تھری میں نظر آئیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
شردھا کپور جلد ہی نئی فلم اے بی سی ڈی تھری میں نظر آئیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024