• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

صادق آباد حادثہ: انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید مستعفی ہوں، بلاول بھٹو

شائع July 11, 2019
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کے اعلان کا مطالبہ کردیا — فائل فوٹو/ڈان نیوز
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کے اعلان کا مطالبہ کردیا — فائل فوٹو/ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے ولہار اسٹیشن پر ہونے والے ٹرین حادثے کا ذمہ دار وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹھہراتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'حادثے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ قیامت کی گھڑی ہے'۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: صادق آباد: اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 82 زخمی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے شیخ رشید نے سپلائی تک فراہم نہیں کی، ٹرین حادثے پر وزیر ریلوے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں اور ریلوے کے وزیر کچھ نہیں کر پا رہے، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثات کے مکمل ذمہ دار ہیں'۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'عمران خان کا شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دینے کا فیصلہ بھی غلط نکلا، پرویز مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا تھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کیا مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اب اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے؟'۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی ولہار ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ' ٹرینوں کے پے درپے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں'۔

انہوں نے کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی کو حادثات کا سبب بتاتے ہوئے 'حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی ریلوے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور کہ 'غلط ترجیحات کی وجہ سے پاکستانیوں کو موت کا سامنا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'لوگ مر رہے ہیں مگر کسی کو پروا نہیں، کسی کو زحمت نہیں ہے, ایسی سنگدلی پر شدید حیرت ہوتی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024