• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گانے میں غیر ازدواجی تعلقات کا لفظ استعمال، ہنی سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

شائع July 10, 2019
یو یو ہنی سنگھ کا گانا گزشتہ برس ریلیز ہوا تھا—اسکرین شاٹ
یو یو ہنی سنگھ کا گانا گزشتہ برس ریلیز ہوا تھا—اسکرین شاٹ

بھارتی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ کے خلاف بھارتی ریاست پنجاب میں گانے میں خواتین کے لیے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یو یو ہنی سنگھ پر گانے میں نامناسب اور بیہودہ شاعری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہو، اس سے قبل 2013 میں بھی انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہنی سنگھ کو 2013 میں ’میں ہوں بلاتکاری‘ گانا گانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انہیں گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق بیہودہ لفظ استعمال کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے پر ھارتی ریاست پنجاب کی خواتین سے متعلق کام کرنے کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

خواتین سے متعلق کام کرنے والے کمیشن کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے دسمبر 2018 میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے جانے والے گانے ’مکھناں‘ میں خواتین سے متعلق انتہائی بیہودہ شاعری استعمال کی جو ناقابل قبول اور خواتین کی اہمیت کو کم کرنے کے مترادف ہے۔

خواتین کمیشن نے ہنی سنگھ کے گانے میں شامل ’میں ہوں ویمنزیئر‘ جملے پر اعٹراض کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یو یو ہنی سنگھ کے گانے کی شاعری بیہودہ قرار

’ویمنزیئر‘کی معنی ایک ایسے شخص کے طور پر لی جاتی ہیں جس کے بیک وقت متعدد خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں۔ اور اب گلوکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔

گانے کو اب تک 20 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں—اسکرین شاٹ
گانے کو اب تک 20 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں—اسکرین شاٹ

’ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ساس نگر کے متار پولیس تھانے میں یو یو ہنی سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294 اور 502 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔

یو یو ہنی سگھ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں خواتین کو نامناسب انداز میں پیش کیے جانے سے متعلق 1968 کے ایکٹ کی دفعہ 6 کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار کے خلاف لکھوندر کمار نامی شخص کی فریاد پر مقدمہ دائر کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہنی سنگھ کا یہ گانا سمبر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے یوٹیوب پر اب تک 20 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ گانے میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نیہا ککڑ اور سنگشٹا نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ہنی سنگھ کی اہلیہ شیلنی تلوار سنگھ بھی گلوکارہ ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ہنی سنگھ کی اہلیہ شیلنی تلوار سنگھ بھی گلوکارہ ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

یو یو ہنی سنگھ پر گانوں میں عریانیت اور منشیات کے عام استعمال کو فیشن کے طور پر دکھائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کا پہلا مشہور بھنگڑا گانا ’لک 28 کڑی دا‘ 2011 میں ریلیز ہوا تھا، لیکن وہ اس گانے سے قبل ہی متعدد ایوارڈ حاصل کر چکے تھے۔

یو یو ہنی سنگھ نے بولی وڈ فلموں ’کاک ٹیل، چنئی ایکسپریس، باس، گھبر از بیک اور مستان‘ سمیت دیگر فلموں کے لیے بھی گانے گائے۔

یو یو ہنی سنگھ نے متعدد پنجابی و دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، تاہم انہیں شہرت ریپر اور بھنگڑا گلوکار کے طور پر ہی ملی۔

ریپر نے گلوکار و موسیقار شیلنی تلوار سنگھ سے شادی کی ہے۔

یو یو ہنی سنگھ 2015 سے 2017 کے درمیان میوزک کی دنیا سے غائب بھی رہے تھے وہ انزائٹی اور ڈپریشن سمیت دیگر ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے اور پھر دسمبر 2017 میں انہوں نے میوزک کی دنیا میں واپسی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024