• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرگودھا: ٹریفک حادثے میں ڈی آئی جی لاہور ڈرائیور سمیت جاں بحق

شائع July 10, 2019
ڈی آئی جی لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سرگودھا کے قریب سیال موڑ پر ٹرالر سے ٹکرا گئی — فوٹو: طاہر نصیر

سرگودھا میں سیال روڈ کے قریب ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاہور کامران یوسف کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف — فوٹو: طاہر نصیر
ڈی آئی جی لاہور کامران یوسف — فوٹو: طاہر نصیر

موٹروے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی کامران یوسف لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سرگودھا کے قریب سیال روڈ پر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیا اور گاڑی میں سوار ڈی آئی جی اور ان کے ساتھ بیٹھا شخص عاشر جاں بحق بھی ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حادثہ بظاہر بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی کامران خود گاڑی چلا رہے تھے۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024