• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

شائع July 10, 2019
یہ  رقم 70 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے مساوی ہے—تصویر شٹر اسٹاک
یہ رقم 70 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے مساوی ہے—تصویر شٹر اسٹاک

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج میں سے 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ یہ رقم 70 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کے مساوی ہے۔

'ایس ڈی آر' آئی ایم ایف کی مالیاتی منتقلی کا ایسا پیمانہ ہے جس میں مختلف کرنسیوں کا مجموعہ شامل ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 3 تاریخ کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔

ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اس مجموعی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام: اگلے سال کھربوں روپے کے مزید ٹیکس لگائے جائیں گے

ملک کی زبوں حال معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے لیے گئے آئی ایم ایف پیکج کی رقم مرحلہ وار 3 سال 3 ماہ کے عرصے میں موصول ہوگی اور اس دوران ہر 3 ماہ کے بعد پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل اس ہفتے کے آغاز میں ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا موجودہ سال سے شروع ہو کر 22-2021 تک 3 سال کے عرصے میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

جس میں سے 4 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم سال 23-2022 تک واپس کرنا ہوگی جس کے بعد پاکستان کو موصول ہونے والی کل رقم محض ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پیکج: پاکستان کو 6 ارب ڈالر میں سے صرف ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ملیں گے

6 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے تحت رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے کے بعد مختصر مدت کے لیے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں اضافہ ہوگیا کیوں کہ گزشتہ 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ای ایف ایف کی ادائیگی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ای ایف اف کے تحت آئی ایم ایف کی جانب سے سال 14-2013 میں ادائیگیوں کا آغاز ہوا تھا جو 2016 میں مکمل ہوگئیں تھی اور اب ان کی واپسی مارچ 2019 سے شروع ہوئی تھی جو جون 2026 تک جاری رہے گی۔

لہٰذا 3 سال کے دوران پاکستان کو رواں مالی سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے جس کے بعد اگلے سال ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ اور مالی سال 22-2021 میں ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ موصول ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ ہماری مشاورت سے تیار کرکے پارلیمنٹ سے منظور کروایا گیا، آئی ایم ایف

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو ایک ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈاکر واپس ادا کرنے ہیں جس کے بعدایک ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور سال 22-2021 میں ایک ارب 6 کروڑ ڈالر کی رقم لوٹانی ہوگی۔

اس کا مطلب پاکستان کو رواں مالی سال ایک ارب 26 کروڑ ڈالر آئندہ مالی سال میں 68 کروڑ ڈالر اور مالی سال 22-2021 میں 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کی رقم موصول ہوگی

اس کے برعکس مالی سال 23-2022 میں آئی ایم ایف فنڈ کی جانب سے کوئی رقم حاصل نہیں ہوگی البتہ 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم واپس ضرور کرنا ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024