• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غرور ختم، بولی وڈ میں کام کیلئے پریانکا چوپڑا کی فلم سازوں کی منتیں

شائع July 9, 2019
اداکارہ متعدد بولی وڈ فلم سازوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ
اداکارہ متعدد بولی وڈ فلم سازوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے شادی کرنے کے بعد اگرچہ مکمل طور پر بھارت اور بولی وڈ کو خیرباد نہیں کہا تھا۔

تاہم شادی کے بعد انہوں نے زیادہ وقت امریکا میں گزارا اور انہوں نے کوشش کی کہ انہیں ہولی وڈ و امریکی شوبز انڈسٹری میں اچھا کام مل جائے۔

اطلاعات تھیں کہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار سے شادی کے بعد ہولی وڈ پر ہی خصوصی توجہ دے رکھی تھی اور ان کا بولی وڈ کو چھوڑنے کا منصوبہ بھی تھا۔

اس بات کا اندازا اس سے بھی لگایا گیا کہ شادی سے پہلی ہی پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور شادی کے بعد اب تک انہوں نے صرف ایک ہی بولی وڈ فلم ’اسکائے از پنک‘ میں کام کرنے کی رضامندی دکھائی۔

نک جونس سے شادی کے بعد اداکارہ نے بولی وڈ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا—فوٹو: اے پی
نک جونس سے شادی کے بعد اداکارہ نے بولی وڈ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا—فوٹو: اے پی

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ شادی کے 7 ماہ بعد اداکارہ کو خیال آیا ہے کہ بولی وڈ کو خیرباد کہنا عقلمندی نہیں ہوگی، اس لیے اداکارہ بولی وڈ فلموں میں واپسی کے لیے فلم سازوں سے مذاکرات کر رہی ہیں۔

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بولی وڈ کے چوٹی کے فلم سازوں سے بولی وڈ میں واپسی کے لیے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی، کرن جوہر، وشال بھردواج، سدھارتھ رائے کپور اور ادتیا چوپڑا جیسے فلم سازوں سے ممکنہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ اداکارہ بولی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی بڑے ہیرو یا بہت بڑی کاسٹ ٹیم اور بہت بڑے نامور ہدایت کار والی فلم نہ ملے کیوں کہ اداکارہ کا خیال ہے کہ اس سے ان کی عالمی شہرت کو نقصان پہنچیں گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا اب کسی بڑے فلم منصوبے نہیں بلکہ ’اسکائے از پنک‘ جیسے چھوٹے فلمی منصوبوں کو ترجیح دیں گی اور اگر انہیں ایسے کسی منصوبے کی پیش کش نہ ہوئی تو وہ اپنی فلمیں خود ہی پروڈیوس کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے پہلے ہی اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول رکھا ہے اور اب وہ اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے خود ہی اپنی پسند کی فلمیں بنانے کا پروگرام بنا سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عین ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنی ہی پروڈکشن کمپنی کے تحت بننے والی کسی فلم سے بولی وڈ میں نئے سفر کا آغاز کریں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کی آخری بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

پریانکا چوپڑا کی 2016 کے بعد ہولی وڈ فلمیں ’بے واچ اور ازنٹ رومانٹک‘ ریلیز ہوئیں اور وہ ان دنوں ہولی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

ممکنہ طور پر اداکارہ اپنی فلموں کی خود پروڈکشن بھی کریں گی—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ
ممکنہ طور پر اداکارہ اپنی فلموں کی خود پروڈکشن بھی کریں گی—فوٹو: ایوننگ اسٹینڈرڈ

تبصرے (1) بند ہیں

Joe Jul 09, 2019 11:27am
she is OLD and done She is NOT Hollywood type No work at Hollywood sh eshe decide to go back to her roots Bollywood but according to bollywood she is too old for a Item number

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024