• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارتی شہر جے پور سمیت 29 مقامات عالمی ورثے میں شامل

شائع July 8, 2019 اپ ڈیٹ July 12, 2019
جے پور بھارتی ریاست راجستھان کا دارالحکومت ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
جے پور بھارتی ریاست راجستھان کا دارالحکومت ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونائٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائیزیشن‘ (یونیسکو) نے بھارتی شہر جے پور سمیت دنیا کے 30 مقامات کو عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

دنیا کے تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق یونیسکو کا 43 واں اجلاس آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ہے۔

یونیسکو کا یہ اجلاس 30 جون کو شروع ہوا اور رواں ماہ 10 جولائی تک یہ اجلاس جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران اب تک دنیا بھر کے 29 مقامات، شہروں، تفریحی مقامات اور عمارتوں کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ امکان ہے کہ آئندہ 2 دن میں مزید 10 مقامات کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

یونیسکو کے 43 ویں اجلاس میں اب تک پاکستان کا کوئی مقام شامل نہیں کیا گیا۔

جے پور کے پورے شہر کو عالمی ورثے میں شامل کیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
جے پور کے پورے شہر کو عالمی ورثے میں شامل کیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

یونیسکو کے اجلاس میں بھارت کے شہر جے پور، عراق کے شہر بابل اور میانمار کے شہرباگان کو بھی عالمی ورثوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ثقافتی ورثے میں پاکستان کے 6 شاہکار

یونیسکو کی نئی فہرست میں چین، جاپان، مکدونیا، کینیڈا، جنوبی کوریا، ایران، جرمنی، اٹلی، امریکا، پولینڈ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، بحرین، برکینا فاسو، برازیل، آئس لینڈ، فرانس اور میکسیکو کے مقامات کو شامل کیا گیا ہے۔

عراق کے تاریخی شہر بابل کو بھی فہرست میں شامل کردیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
عراق کے تاریخی شہر بابل کو بھی فہرست میں شامل کردیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

یونیسکو نے 43 ویں اجلاس کے ابتدائی 7 دنوں میں 30 مقامات اور شہروں کو فہرست میں شامل کیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید 10 مقامات کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں اب تک مجموعی طور 1121 مقامات شامل ہیں، جن میں ثقافتی مقامات، تفریحی پارکس اور قدرتی مقامات سمیت دوسری تاریخی جگہیں شامل ہیں۔

چرچ آف نیٹوٹی کو خطرے سے لاحق مقامات کی فہرست سے نکال دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
چرچ آف نیٹوٹی کو خطرے سے لاحق مقامات کی فہرست سے نکال دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

عالمی ورثے کی فہرست میں دنیا بھر کی 53 عمارتیں یا مقامات ایسے ہیں جنہیں ’خطرے سے لاحق قرار دیا گیا ہے اور اب اسی کیٹیگری سے فلسطین کے تاریخی چرچ نیٹویٹی کو نکال دیا گیا ہے، کیوں کہ اس چرچ کی تعمیر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جنوبی امریکی ملک چلی کے ایک مقام کو بھی ’خطرے سے لاحق‘ کی کیٹیگری سے خارج کردیا گیا۔

یونیسکو کی عالمی فہرست میں شامل 1121 مقامات میں سے صرف 6 پاکستانی مقامات ہیں۔

ٹیکسلا کے آثارات سمیت پاکستان کے 6 مقامات عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: وکی پیڈیا
ٹیکسلا کے آثارات سمیت پاکستان کے 6 مقامات عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: وکی پیڈیا

تبصرے (1) بند ہیں

Pindi WALA Jul 09, 2019 07:34am
یونیسکو کے 43 ویں اجلاس میں اب تک پاکستان کا کوئی مقام شامل نہیں کیا گیا۔this is because pakistan is represented by buerocrats having no vision. ıf Pakistan had been represented by geographists, many places in Pakistan would havee been part of this list.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024