• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی: ٹریفک وارڈنز کو موبائل فونز سے گیمز ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت

شائع July 8, 2019
سی پی او محمد فیصل رانا کے نوٹس میں یہ معاملہ ایک عوامی ملاقات کے دوران سامنے آیا—فائل فوٹو: نبیل انور
سی پی او محمد فیصل رانا کے نوٹس میں یہ معاملہ ایک عوامی ملاقات کے دوران سامنے آیا—فائل فوٹو: نبیل انور

راولپنڈی: ڈیوٹی کے دوران موبائل فونز پر گیمز کھیلنے کی شکایات کے بعد سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز کے فونز میں گیمز نہ ہوں۔

سی پی او محمد فیصل رانا کے نوٹس میں یہ معاملہ ایک عوامی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس پر انہوں نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ وارڈنز اپنے موبائل فونز سے تمام گیمز ڈیلیٹ کریں اور اس سلسلے میں انہوں نے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹریفک وارڈن کا انوکھا انداز

سٹی پولیس افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مختلف پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز پر نظر رکھنے کےلیے سرپرائز دورے بھی کریں گے اور اگر انہیں کوئی غفلت نظر آئی تو محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پی او نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ ملاقات میں جاری کی گئی ہدایت پر عملدرآمد سے متعلق سپرنٹنڈنٹس آف پولیس، سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور اسٹیشن ہاؤس آفیسرز سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

قبل ازیں سی پی او نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں موجود اراکین اسمبلی میں شیخ رشید شفیق، شفیق خان، تیمور مسعود، حاجی امجد، عمر تنویر بٹ، راجا صغیر، میجر (ر) لتاساب ستی، چوہدری ساجد اور چوہدری جاوید کوثر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ٹریفک وارڈن کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار

دوران گفتگو سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس، کمیونٹی پولیسنگ، قانون پر عملدرآمد اور مجرموں کے خلاف موثر کارروائی سے متعلق اراکین اسمبلی کی تجاویز پر عمل کرے گی۔

انہوں نے اراکین سے کہا کہ وہ محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

سی پی او محمد فیصل رانا کا کہنا تھا کہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ ممنوع ہے اور اگر اس طرح کے واقعے ہوئے تو پولیس دلہا اور آرگنائزر کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کرے گی۔


یہ خبر 08 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024