• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لکس ایوارڈز میں یاسر حسین نے سب کے سامنے اقراء عزیز سے منگنی کرلی

شائع July 8, 2019
یاسر حسین نے اقراء کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یاسر حسین نے اقراء کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز کے درمیان تعلقات کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم اب آخر کار ان دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کا اعلان سب کے سامنے کردیا۔

گزشتہ ایک سال سے ان دونوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دیکھ کر مداحوں کو یہی محسوس ہورہا تھا کہ ان دونوں نے منگنی کرلی ہے، تاہم یاسر اور اقراء اس حوالے سے خاموش رہے، جبکہ خود کو ہمیشہ ایک دوسرے کا اچھا دوست ہی کہا۔

یاسر حسین نے بھی وسیم بادامی کو دیے ایک انٹرویو میں اقراء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ وہ صرف ان کی اچھی دوست ہیں۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصویر وائرل کیوں ہوئی؟

تاہم گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جبکہ ان کو انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی۔

اس دوران دونوں اداکار ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے بنائے ایک جیسے جوڑوں میں نظر آئے۔

اقراء عزیز نے بھی شو کے دوران یاسر کو اپنی 'زندگی کی محبت' قرار دیا تھا۔

جس کے بعد یاسر حسین نے بھی اقراء کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی، البتہ اس دوران اداکار بہت زیادہ نروس نظر آئے۔

یاسر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'اقراء نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا' جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔

بعدازاں یاسر حسین نے اقراء کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر حسین کو ایورڈ شو میں بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی طرح بننے کی ضرورت نہیں تھی۔

البتہ کئی مداحوں نے ان دونوں کے جوڑے کو خوب پسند کیا، جبکہ ان دونوں کو منگنی کی مبارکباد بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024