• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وفاقی حکومت کا سندھ کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام واپس صوبے کو دینے کا فیصلہ

شائع July 6, 2019
سپریم کورٹ نے 17 جنوری کو تینوں ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا — فائل فوٹو / ڈان آرکائیوز
سپریم کورٹ نے 17 جنوری کو تینوں ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا — فائل فوٹو / ڈان آرکائیوز

سندھ کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام کون سنبھالے گا یہ کشمکش ختم ہوگئی اور وفاقی حکومت نے جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کا انتظام سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)، قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا انتظام سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع اور ڈان ڈاٹ کام کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ ان ہسپتالوں کے انتظامات چلانے کے لیے 'وسائل کی کمی' اور معاملے پر 'سیاسی درجہ حرارت' کو کم کرنے کے تحت کیا، کیونکہ سندھ حکومت نے اس معاملے پر وفاق سے احتجاج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے رواں سال 17 جنوری کو تینوں ہسپتال کا انتظام وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'وفاق کا سندھ کے 3 ہسپتالوں کو تحویل میں لینا صوبائی خود مختاری پر حملہ'

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد وفاقی اور سندھ حکومتوں میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا، سندھ حکومت ان ہسپتالوں کو وفاق کے حوالے کرنے پر تیار نہ تھی جبکہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان ہسپتالوں کا انتظام سنھبالنا چاہتی تھی۔

وفاقی حکومت نے تینوں ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

نیشنل سروسز ڈویژن کے مطابق تنازع کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس نے فیصلہ کیا کہ ان ہسپتالوں کا انتظام سندھ حکومت کو واپس کردیا جائے۔

وفاقی حکومت ان ہسپتالوں کے امور صوبائی حکومت کو واپس دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024