• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہراساں کرنے والے اختیارات ایف بی آر افسران سے واپس لیے جائیں گے، شبر زیدی

شائع July 6, 2019
شبر زیدی نے تاجروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
شبر زیدی نے تاجروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے ہراساں کرنے والے اختیارات کو افسران سے واپس لیے جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کاروبار کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کاروبار کرنے والے ٹیکس دینے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں، کسی کا آڈٹ بار بار نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اجناس کی مد میں مسائل میں کوتاہی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:کرپشن کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

شبرزیدی نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال کا سدباب کریں گے اور ہراساں کرنے والے اختیارکو ایف بی آرکے افسران سے واپس لیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا بنیادی مقصد پاکستان کی صنعت کو بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور سیمنٹ کے ڈیلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے، چینی پر سیلز ٹیکس سے صرف 3 روپے 26 پیسے کا فرق پڑا ہے جبکہ چینی پر ڈیلرز کا ٹیکس زیادہ نہیں کیا گیا بلکہ کم کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کوافغان ٹریڈ اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گرین چینلز کی تعداد کو 40 سے بڑھا کر 60 فیصد کریں گے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز سے بجلی کے بل کے حساب سے جانچ ہوگی۔

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالا، حیدرآباد، سیالکوٹ، سرگودھا، سکھر، ساہیوال، ملتان، کوئٹہ، پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں تعینات افسران اور عہدیداران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس پروفائل نظام متعارف کروادیا

ایف بی آر کے مطابق گریڈ 9سے گریڈ 16کے مجموعی طور پر 2 ہزار 154 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

کراچی میں گریڈ 9 سے گریڈ 14کے 726 افسران، لاہور میں گریڈ 9 سے گریڈ 15کے 565 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

لاہور زون میں 565، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 9 سے گریڈ 15کے 357 افسران اور مختلف شہروں میں گریڈ 9 سے گریڈ 16کے 504 ملازمین کو تبدیل کیا گیا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں 11 افسران، ملتان میں 51، ساہیوال 34، سکھر آفس میں 36، سرگودھا میں 49، حیدر آباد ریجنل آفس میں 130 افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raees Ahmad Jul 06, 2019 07:50pm
Shame proof

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024