• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عرفان خان اور نواز الدین صدیقی کی دپیکا کے بغیر’رات اکیلی ہے‘؟

شائع July 5, 2019
عرفان خان اور نوازالدین صدیقی ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ/ بولی وڈ لائف
عرفان خان اور نوازالدین صدیقی ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ/ بولی وڈ لائف

عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کو بولی وڈ کے ورسٹائل اداکاروں کا درجہ حاصل ہے جو اپنی حقیقت سے قریب ترین اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

دونوں کو آخری بار 2013 کی فوڈ رومانٹک فلم ’دی لنچ باکس‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ کرائم ڈرامہ فلم ’پان سنگھ تومر‘ اور کرائم میسٹری فلم ’بائی پاس‘ میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔

اور اب اطلاعات ہیں کہ جلد ہی دونوں 6 سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

جی ہاں اطلاعات ہیں کہ عرفان خان اور نوازالدین صدیقی جلد ہی کرائم تھرلر فلم میں ایک ساتھ جلوے دکھاتے دکھائی دیں گے۔

مڈ ڈے نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ فلم ڈائریکٹر ہنی ترہن جلد ہی کرائم تھرلر فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس میں عرفان خان اور نوازالدین صدیقی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ہنی ترہن اداکارہ دپیکا اور عرفان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے—فوٹو: مڈ ڈے
ہنی ترہن اداکارہ دپیکا اور عرفان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے—فوٹو: مڈ ڈے

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ہنی ترہن دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کا آغاز کرنے جا رہے تھے، تاہم اب وہ دپیکا کے بغیر ہی عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ ’رات اکیلی ہے‘ کی ہدایات کرتے دکھائی دیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ اگرچہ فوری طور پر ’رات اکیلی ہے‘ کی مکمل کاسٹ کو فائنل نہیں کیا جا سکا، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم آفیشلی اعلان کردے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہنی ترہن کی بطور ہدایت کار ’رات اکیلی ہے‘ پہلی فلم ہوگی۔

نواز الدین اور عرفان خان آخری بار لنچ باکس میں دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ
نواز الدین اور عرفان خان آخری بار لنچ باکس میں دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ فلم میں بطور ہیروئن کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم جلد ہی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

رپورٹس ہیں کہ ہنی ترہن اور نوازالدین صدیقی جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے جب کہ عرفان خان انہیں انگریزی میڈیم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جوائن کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ ہنی ترہن کاسٹنگ ایجنٹ ہیں تاہم اب وہ بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان کی فلم کے ذریعے ہدایت کاری کا آغاز کریں گے۔

تاہم اب وہ ممکنہ طور پر دپیکا کے بغیر ہی نوازالدین صدیقی اور عرفان خان کی فلم ’رات اکیل ہے‘ کی ہدایات دیں گے۔

دپیکا اور عرفان خان بھی پہلے پیکو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
دپیکا اور عرفان خان بھی پہلے پیکو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024