• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہری پور کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 50 مسافر لاپتہ

شائع July 3, 2019
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ہری پور میں تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مذکورہ کشتی شانگلہ کے علاقے دیدل کماچ سے ہری پور جارہی تھی کہ برگ کے مقام پر ڈوب گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ارباب گل نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جامشورو: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے متاثرہ 14 افراد تیر کر کنارے پر آنے میں کامیاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 50 افراد سوار تھے، جو شانگلہ کے علاقے دیدل کماچ سے ہری پور جارہے تھے۔

ارباب گل نے یہ بھی بتایا کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے جس میں مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کو بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، خاتون اور 3 بچے جاں بحق

کشتی الٹنے کے بعد بچ جانے والے نصیب نامی شخص نے بتایا کہ کشتی میں موجود مویشیوں کی نقل و حرکت کے باعث کشتی ڈگمگائی اور الٹ گئی۔

شانگلہ کے ایک سماجی کارکن عباداللہ خان خان نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوبنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق دیدل کماچ سے ہے اور یہ تمام لوگ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024