• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

شائع July 3, 2019
حملہ آوروں کی شناخت اور فرار ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے — فوٹو: ڈیلی میل
حملہ آوروں کی شناخت اور فرار ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے — فوٹو: ڈیلی میل

امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں واقع شاپنگ مال کے اندر 2 نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے قصبے سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی جس میں 2 افراد ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

مزیدپڑھیں: امریکا: ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ، 26 افراد ہلاک

اس حوالے سے سان برونو کے پولیس چیف ایڈ بربرانی نے بتایا کہ سان برونو کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے تاہم فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 2 سے زائد ہے تاہم حملہ آور کی تعداد بھی 2 بتائی جاری ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تلاش کے لیے سان برونو پولیس فعال ہے۔

امریکا میں حملہ آوروں کی شناخت اور فرار ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے۔

مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام چھوٹے اور بڑے شاپنگ مالز میں سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ایسے میں حملہ آوروں کی عدم گرفتاری اور شناخت کا معاملہ سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ٰیہ بھی پڑھیں: امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 17 طالب علم ہلاک

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ’شاپنگ مال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 4 ہے‘۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’دونوں حملہ آور ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے ہیں تھے جس کی زد میں آکر لوگ زخمی ہوئے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024