• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

طیارے میں چھپ کر سفر کرنے والا شخص گر کر ہلاک

شائع July 2, 2019
یہ شخص طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپا ہوا تھا — رائٹرز فوٹو
یہ شخص طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپا ہوا تھا — رائٹرز فوٹو

برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک طیارے میں ممکنہ طور پر چھپ کر سفر کرنے والا شخص لینڈنگ سے کچھ دیر قبل نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔

لندن پولیس کے مطابق یہ نامعلوم شخص نیروبی سے لندن آنے والی کینیا ائیرویز کی پرواز میں چھپ کر سفر کررہا تھا اور پیر کو ہیتھرو ایرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل جنوبی لندن کے ایک گھر کے احاطے میں گرگیا۔

پولیس کے مطابق ابھی اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے مگر یہ خیال ہے کہ یہ کسی طیارے سے نیچے گرا جبکہ اس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹمارٹم ہوگا۔

کینیا ائیرویز نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس نے نیروبی سے لندن کی پرواز سے ایک شخص کے نیچے گرنے کا بتایا تھا اور ہم نے طیارے کی لینڈنگ کے بعد لینڈنگ گئیر کمپارٹمنٹ میں ایک بیگ، پانی اور کھانا دریافت کیا ہے۔

فضائی کمپنی نے اس ہلاکت کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے برطانوی اور کینیا کے حکام سے تعاون کررہی ہے۔

دوسری جانب یہ نامعلوم شخص جس جگہ گرا وہاں ایک شخص سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہونے کے لیے لیٹا ہوا تھا اور خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گیا۔

اس شخص کے پڑوسی نے بتایا کہ اس نے ایک زوردار آواز سنی تو اس نے باہر دیکھا تو کپڑوں کا ڈھیر نظر آیا، مگر غور سے دیکھنے پر باغ میں ہر جگہ خون پھیلا ہوا نظر آیا، جس پر اسے احساس ہوا کہ بلندی سے یہاں گرا ہے۔

اس نے بتایا کہ جب وہ باہر نکلا تو اس کا پڑوسی آیا جو بری طرح کانپ رہا تھا، کیونکہ وہ لیٹا ہوا تھا اور یہ نامعلوم شخص اس سے ایک میٹر دور جاگرا۔

عام طور پر طیارے میں چھپ کر سفر کرنے کے واقعات بہت زیادہ نہیں ہوتے مگر ستمبر 2012 میں بھی ایک 30 سالہ افریقی خاتون اس طرح سفر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024