• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

شائع July 2, 2019
ملک چل نہیں رہا اور آپ ٹیکس لگاتے جارہے ہیں، آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک چل نہیں رہا اور آپ ٹیکس لگاتے جارہے ہیں، آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے سابق صدر کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین اسکینڈل کیس میں تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں، آصف زرداری کا انٹرویو نشر نہ ہونے پر تبصرہ

احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنے انٹرویو کے نشر نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس طرح تو ہوتا ہے، کیونکہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔'

آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 'کیا وہ شخص اتنی منشیات اپنی گاڑی میں لے کر جارہا ہوگا؟'

ایک اور سوال کے جواب سابق صدر نے کہا کہ ملک چل نہیں رہا اور آپ ٹیکس لگاتے جارہے ہیں، گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگادیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر نیئر بخاری، شیری رحمان، عامر پراچہ سمیت دیگر رہنما بھی احتساب عدالت پہنچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024