• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ملائیکا اروڑا نے خود سے کم عمر شخص سے محبت کا راز بتادیا

شائع July 2, 2019
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فوٹو: آئی این ڈاٹ کام
دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فوٹو: آئی این ڈاٹ کام

’چھما چھما‘ گرل ملائیکا اروڑا اور بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں تو گزشتہ 2 سال سے آ رہی تھیں اور دونوں ماضی میں دبے الفاظ میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

اگرچہ دونوں کو ماضی میں بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا، تاہم انہوں نے کبھی بھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے ہی دونوں نے پہلی بار آفیشلی تصویر شیئر کرکے چہ مگوئیوں کی تصدیق کی۔

حال ہی میں ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور تنہائی میں وقت گزارنے کے لیے امریکا گئے، جہاں سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اداکار کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی کہ دونوں تعلقات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

اگرچہ ماضی میں ارجن کپور بھی ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر خود سے بڑی عمر کی خاتون سے محبت کا اعتراف کرچکے ہیں، تاہم اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں خود سے کم عمر شخص سے محبت پر کھل کر بات کی۔

ملائیکا اروڑا نے پہلی بار اداکار کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
ملائیکا اروڑا نے پہلی بار اداکار کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

دکن کیرونیکل کے مطابق حال ہی میں ملائیکا اروڑا سے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے اور طلاق ہوتے ہی خود سے کم عمر شخص سے محبت کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کھل کر وضاحت کی۔

ملائیکا اروڑا نے اعتراف کیا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ابتدائی طور پر وہ پریشان تھیں کہ اب کیا ہوگا، تاہم انہیں کچھ ہی عرصے میں اچھے ساتھی ملنے سے زندگی اچھی لگنی لگی۔

ملائیکا اروڑا کے مطابق خود سے کم عمر شخص کی محبت ملنا ان کے لیے انتہائی خوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔

ارجن کپور اداکارہ سے 11 سال کم عمر ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
ارجن کپور اداکارہ سے 11 سال کم عمر ہیں—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق ہوتے ہی ان کے دل میں خواہش تھی کہ انہیں دوسری بار بھی محبت کرنی چاہیے اور پھر ان کی خواہش پوری ہوگئی۔

اداکارہ نے محبت کے لیے عمر کے فرق کو غیر اہم قرار دیا اور واضح کیا کہ تعلقات میں عمر کے فرق کو نہیں دیکھا جاتا۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور کا ملائیکا اروڑا سے تعلقات کا اعتراف

ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں کم عمر شخص سے محبت ہونے پر کوئی فرق نہیں اور نہ ہی انہیں دنیا کی پرواہ ہے جو انہیں خود سے نوجوان شخص سے محبت پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی مرد خود سے کم عمر لڑکی سے محبت کرتا ہے تو دنیا کو تعجب نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی کوئی مرد خود سے بڑی عمر کی خاتون کے ساتھ عشق کرتا ہے تو اسے طعنے ملنے لگتے ہیں۔

اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 کے آخر یا 2019 کے وسط تک شادی کرلیں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
اطلاعات تھیں کہ دونوں 2018 کے آخر یا 2019 کے وسط تک شادی کرلیں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ملائیکا اروڑا کے مطابق جب بھی کوئی بڑی عمر کی خاتون خود سے کم عمر شخص سے محبت کرنے لگتی ہے تو خاتون کو ’بڈھی‘ جیسے نامناسب الفاظ کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے انٹرویو میں ارجن کپور کا نام لیے بغیر اس پر بات اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں طلاق کے بعد دوسری بار محبت ہوئی اور انہیں خود سے کم عمر شخص کی محبت ملنے پر خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اور ارجن شادی سے قبل ایک دوسرے کو آزمانے کے خواہاں

واضح رہے کہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور کی عمر میں 11 سال کا فرق ہے، ارجن کپور ان سے 11 برس چھوٹے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجن کپور کے پہلے شوہر اداکار ارباز خان بھی طلاق کے بعد خود سے 20 سال کم عمر یورپی ماڈل سے تعلقات میں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ممکنہ طور پر دونوں رواں برس کے آخر تک شادی کرلیں گے—فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام
ممکنہ طور پر دونوں رواں برس کے آخر تک شادی کرلیں گے—فوٹو: لیٹسٹلے ڈاٹ کام

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کی شادیوں کی چہ مگوئیاں بھی گزشتہ برس سے جاری ہیں اور رپورٹس تھیں کہ دونوں 2018 کے آخر یا 2019 کے وسط تک شادی کرلیں گے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں رواں برس کے آخر یا پھر آئندہ برس کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، لیکن دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

ملائیکا اروڑا اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ اور 13 سالہ بیٹے کی والدہ ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ملائیکا اروڑا اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ اور 13 سالہ بیٹے کی والدہ ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024