• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

’اوینجرز‘ نئی جھلکیوں اور دوبارہ ریلیز کے بعد بھی’اوتار‘ سے پیچھے

شائع July 1, 2019
اوتار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے—فوٹو: اسکرین رانٹ
اوتار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے—فوٹو: اسکرین رانٹ

مارول کومک اور ڈزنی اسٹوڈیو کی سب سے مہنگی ترین فلم ’اوینجرز اینڈ گیم’ نے رواں برس اپریل میں ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

سپر ہیرو فلم نے ابتدائی 5 دن میں ایک ارب ڈالر کی کمائی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

ساتھ ہی فلم نے تیزی سے 2 ارب ڈالر کمانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے شہرہ آفاق ڈزاسٹر فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

تاہم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’اوتار‘ کو شکست دینے میں ناکام رہی تھی۔

’اوتار‘ کی کمائی سے پیچھے رہ جانے کے بعد فلم کی ٹیم نے ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کو نئی جھلکیوں اور ایکسکیوزو مناظر کے ساتھ دوبارہ سینماؤں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اور فلم کی ٹیم نے گزشتہ ماہ ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کو نئے مناظر کے بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بھی بنایا اور فلم نے ابتدائی تین میں اچھی کمائی بھی کی۔

تاہم مجموعی طور پر ’اوینجر‘ نئی جھلکیوں اور دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’اوتار‘ کو پیچھے چھوڑ نہ سکی۔

کام بک کے مطابق نئی جھلکیوں اور دوبارہ ریلیز کے بعد بھی ’اوینجر: اینڈ گیم‘ کی اب تک کی مجموعی کمائی 2 ارب 70 کروڑ 10 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 3 کھرب روپے سے زائد کمائی ہوئی ہے۔

ریکارڈ کمائی کے باوجود یہ فلم ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والی سائنس فکشن شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کا ریکارڈ توڑ نہ سکی۔

’اوینجرز: اینڈ گیم‘ دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد بھی ’اوتار‘ کی کمائی سے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر پیھچے ہے۔

’اوتار‘ نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 73 کروڑ ڈالر کے قریب کمائی کی تھی اور گزشتہ 10 سال میں اس فلم کی کمائی کا ریکارڈ اور کوئی فلم نہیں توڑ سکی۔

اس وقت سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں پہلے نمبر پر ’اوتار‘ دوسرے پر ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ اور تیسرے نمبر پر ’ٹائی ٹینک‘ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’اوتار‘ اور ’ٹائی ٹینک‘ فلمیں ایک ہی ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی بنائی ہوئی ہیں۔

’اوتار‘ سے قبل ’ٹائی ٹینک‘ ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، اس فلم کو 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم کی کمائی کا ریکارڈ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ’اوتار‘ نے توڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024